تازہ تر ین

فیس بک کے بعد چین کی مقبول ترین سوشل میڈیا ویڈیو ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے بھی اشتہارات پر پابندی عائد کر دی

نیو یا رک (ویب ڈیسک)فیس بک کے بعد چین کی مقبول ترین سوشل میڈیا ویڈیو ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے بھی اشتہارات پر پابندی عائد کر دی۔ ٹک ٹاک دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے والی ویڈیو ایپ ہے جس کے اس وقت 5 کروڑ سے زائد ایکٹیو صارف ہیں۔ صرف مارچ کے مہینے میں ٹک ٹاک 10 کروڑ سے زائد بار ڈاو¿ن لوڈ ہوئی، ایک محتاط اندازے کے مطابق ایپ اسٹورز پر اسے ایک ارب سے زیادہ بار ڈاو¿ن لوڈ کیا جا چکا ہے۔بیجنگ بائیٹڈانس ٹیکنالوجی کمپنی کی تیار کردہ ٹک ٹاک ویڈیو ایپ کے تحت صارف 15 سیکنڈز تک کی ویڈیو پوسٹ کر سکتے ہیں۔ یہ ایپ تازہ ترین ٹرینڈ کرنے والے گیتوں پر نوجوانوں کو گانے (لپ سنکنگ) اور رقص کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک ایپ تفریحی مواد کے لیے بنائی گئی ہے اس لیے اس پر ایسے کوئی اشتہارات شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی جو اشتعال انگیزی یا سیاسی سرگرمیوں کا حصہ ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain