تازہ تر ین

بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ نے اپنی ہی فو ج کی نا قص کارکردگی کا پول کھول دیا

 

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو میزائل سے نشانہ بنانے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی فضائیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئے ائیرچیف راکیش کمار نے 27 فروری کو پیش آنے والے واقعے سے متعلق اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو اپنے ہی میزائل سے نشانہ بنانا ایک بڑی غلطی تھی۔بھارتی ائیرچیف نے کہا کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی کورٹ آف انکوائری مکمل ہوچکی ہے، یہ ہماری ایک بڑی غلطی تھی کہ ہمارے ہی میزائل نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے اپنے دو افسران کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی اس غلطی کا اعتراف کرتے ہیں اور مستقبل میں اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس طرح کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain