تازہ تر ین

خاتون اسپورٹس اینکر کا شرٹ اتارنے کی فرمائش کرنے والوں کو کرارا جواب

روم (ویب ڈیسک) اٹلی کے کئی افراد نے معروف اسپورٹس اینکر، ماڈل و اداکارہ 28 سالہ ڈائلٹا لیوٹا سے اس وقت ایک فر مائش کی جب وہ ایک فٹ بال میچ کی میزبانی کے فرائض سر انجام دینے کے لیے گراو¿نڈ میں پہنچیں۔امریکی اخبار ’نیویارک پوسٹ‘ کے مطابق ڈائلٹا لیوٹا اٹلی کے سان پاولو اسٹیڈیم میں نیپولی اور بریشیا کلب کی ٹیموں کے میچ کی میزبانی کرنے پہنچیں تو انہیں دیکھ کر ان کے مداح جذباتی ہوگئے اور ان سے انتہائی نامناسب فرمائش کر ڈالی۔رپورٹ کے مطابق مداحوں نے بھرے گراونڈ میں ڈائلٹا لیوٹا سے اپنی ٹی شرٹ اتارنے کی فرمائش کی جس پر پہلے تو معروف اینکر ہنس پڑیں، تاہم بعد میں نامناسب فرمائش کرنے والوں کو انہوں نے کرارا جواب دیا۔ڈائلٹا لیوٹا نے مداحوں کو ڈاو¿ن تھمب کا اشارہ کرتے ہوئے انہیں نامناسب خواہش کرنے پر خاموش رہنے اور دوبارہ ایسا مطالبہ نہ کرنے کا کہا۔ڈائلٹا لیوٹا کی جانب سے مداحوں کو دیے گئے کرارے جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور کئی افراد نے اداکارہ و ماڈل کی بہادری کی تعریف کی۔یہ پہلے موقع نہیں تھا کہ ڈائلٹا لیوٹا سے مداحوں نے کوئی فرمائش کی ہو، تاہم پہلی بار ان سے نامناسب فرمائش کا مطالبہ کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain