تازہ تر ین

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال شیلنگ، 3 افراد شہید، 8 زخمی

کشمیر(ویب ڈیسک) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے سیکٹر نیزا پیر کے مختلف گاو¿ں میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال شیلنگ سے 3 شہری شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔ضلع حویلی کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسر محمد ظہیر کا کہنا تھا کہ ‘شہید و زخمی تمام افراد نیزہ پیر سیکٹر کے مختلف گاو¿ں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں دوپہر ساڑھے 12 بجے شیلنگ کے سلسلے کا آغاز ہوا جو 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارتی فوج نے متعدد گاو¿ں پر مارٹر گولے برسائے اور شدید شیلنگ کی’۔ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پولیس افسر خالد محمود کیانی نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد گھر شیلنگ کی زد میں آئے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کیرنی موہری گاو¿ں میں ایک گھر میں شیلنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید اور 2 زخمی ہوئے’۔حکام کا کہنا تھا کہ ‘شہید افراد کی شناخت 54 سالہ غلام محمد، ان کی 12 سالہ بیٹی مریم بی بی اور 10 سالہ بیٹا محمد خلیل کے نام سے ہوئی جبکہ ان کی 50 سالہ اہلیہ رحمت جان اور 55 سالہ رشتہ دار محمد منظور زخمی ہوئے’۔شیلنگ کی وجہ سے اس ہی گاو¿ں میں 33 سالہ خاتون نصیب جان اور ان کے 4 سالہ بیٹے سرفراز بھی زخمی ہوئے۔اس کے علاوہ مندھار گاو¿ں میں 22 سالہ خاتون آمنہ اور 20 سالہ سفینہ بی بی زخمی ہوئے جبکہ کیرنی واسطی گاو¿ں میں دو بہنیں 21 سالہ نصیب جان اور 18 سالہ فری بی بی زخمی ہوئیں۔تمام زخمیوں کو فوری طور پر فوج کے زیر اثر چلنے والے ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کردیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ‘اس سے ملحق ضلع پونچھ میں لڑکیوں کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی اسکول کو بھارتی فوج نے چھوٹے اسلحے سے نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا’۔حکام کا کہنا تھا کہ ‘بھارت کی جانب سے صبح 10 بجے فائرنگ کی گئی اور پھر دوپہر 12 بجے دوبارہ فائرنگ کی گئی تھی تاہم پہلی مرتبہ فائرنگ کے فوری بعد ہی اسکول کو بند کرکے طلبہ اور اساتذہ کو گھر بھیج دیا گیا تھا’۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے بیان جاری کرتے ہوئے معصوم شہریوں پر بھارت کی جانب سے شیلنگ کی شدید مذمت کی۔واضح رہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے 2003 میں پاکستان اور بھارتی افواج کی جانب سے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے تاہم اس کے باوجود جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔حکام کے مطابق رواں برس ایل او سی پر بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر میں 47 افراد شہید اور 236 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain