تازہ تر ین

مولانا فضل الرحمان ڈٹ گئے ، حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کا امکان مستردکردیا

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مولانا فضل الرحمان نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کا امکان مستردکردیا۔وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی اجلاس میں جے یو آئی (ف) سے مذاکرات کیلئے وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اب مولانا فضل الرحمان نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ نہ انہیں کسی حکومتی کمیٹی کا علم ہے اور نہ ہی کسی نے ہم سے رابطہ کیا ہے، مذاکرات صرف وزیراعظم کے استعفے کے بعد ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain