تازہ تر ین

’سیاسی جماعتیں احتجاج کریں لیکن ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے تیسری قوت کو موقع ملے‘

راولپنڈی (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں احتجاج کریں لیکن ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے تیسری قوت کو موقع ملے۔بلاول بھٹو زرداری کا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عدالتی حکم میں آصف زرداری کو میڈیکل سہولتیں دینے کا کہا گیا تھا لیکن آج تک اِس عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوا، آصف زرداری کی عدالت میں پیشی پر یہ معاملہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان ظالموں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، اپنے انسانی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں جو ہر پاکستانی کا حق ہے، مبینہ جرم سندھ کا ہے لیکن کیس پنڈی میں چلایا جارہا ہے، پیپلز پارٹی نے احتساب اور انویسٹی گیشن پر کبھی اعتراض نہیں کیا۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام اس نااہل حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں، پاکستان جیسا ملک چلانا کرکٹ میچ جیسا نہیں ہے، ان کو نہیں پتا سیاست کیسے کرنی ہے، عمران خان نے پارلیمنٹ کو تالہ لگادیا ہے اور پارلیمانی نظام کو چلنے نہیں دیا جا رہا۔انہوں نے سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا کہ تمام سیاسی جماعتیں احتجاج اور جلسے کریں لیکن ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں جس سے تیسری قوت کو موقع ملے، کمزور جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہوتی ہے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کی مخالفت کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی، ہم آزادی مارچ کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کریں گے اور مارچ شروع ہونے کے بعد صورتحال کے مطابق حکمت عملی ترتیب دیتے رہیں گے۔لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب پر ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں الیکشن نہیں سلیکشن تھا، فافن نے بھی رپورٹ کیا کہ الیکشن میں بے قاعدگی ہوئی، ہم ہر فورم پر نہیں بے نقاب کریں گے۔یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27 اکتوبر کو ا?زادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے جس کی جماعت اسلامی کے علاوہ تمام اپوزیشن کی جماعتوں نے حمایت کی ہے جبکہ ا?زادی مارچ کے اعلان کے بعد سے ہی ملک میں سیاسی گرما گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain