تازہ تر ین

عمران خان جمہوریت کی بحالی کی راہ میں رکاوٹ ہیں

راولپنڈی (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمہوریت کی بحالی اور معیشت کی درستگی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم سب کا مطالبہ ہے کہ نئے الیکشن کرائے جائیں اور نئے الیکشن کے لیے انتخابی اصلاحات ہونی چاہئیں کیونکہ اس کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، اگر انتخابی اصلاحات نہ ہوئیں تو پھر یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے استعفیٰ لیکر سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ جمہوریت کی بحالی، معیشت کی درستی اور میڈیا کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔اس دوارن بلاول بھٹو نے قومی احتساب بیورو (نیب) پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب آمریت کا ادارہ ہے، یہ سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج نیب کھلا ہے ہمیں اس انتقامی ادارے کو بند کرنا ہے، اسی وجہ سے حکومت اوردوسرے اداروں کا مو¿قف بھی یہی ہے کہ نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے۔دوسری جانب بلاول بھٹو نے آزادی مارچ میں پیپلز پارٹی کی شمولیت سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ ہم تو مولانا کے آزادی مارچ میں بھرپور سہولت فراہم کر رہے ہیں، ہمارے کارکن مولانا صاحب کی مدد اور آزادی مارچ کا استقبال کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں خود عوامی رابطےکی مہم پر ہوں، 23 اکتوبر کو تھرپارکر میں جلسے سے خطاب کروں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain