تازہ تر ین

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، 12 ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار ہوگی

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان میں ربیع الاول سن 1441 ہجری کا چاند نظر آگیا جس کے بعد 12 ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار کو ہوگی۔ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی۔ذرائع کے مطابق زونل رویت ہلال اسلام آباد کمیٹی نے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد میں ربیع الاول کاچاندنظرآگیا ہے۔ چاند کی رویت سے متعلق باضابطہ اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند 28 اکتوبر کی شب 8 بج کر 38 منٹ پر پیدا ہوگیا تھا،جو 29 اکتوبر کو غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک افق پر موجود رہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain