تازہ تر ین

قانون گنجائش دے تو نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیے ضرور بھیج دینا چاہیے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف ایڈیٹر خبریں گروپ ضیا شاہد نے کہا ہے کہ جہاں تک ضمانت کا تعلق ہے ، اس سے پہلے بھی طبی بنیادوں پر نواز شریف کو6ہفتے مل چکے ہیںلیکن وہ وئی بہتر علاج نہیں کرواسکے تھے۔ اب انہیں 8ہفتے ملے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ گنجائش موجودہے اگر یہاں ان کا علاج نہیں ہو سکتا اور ڈاکٹر تجویز کریں کہ ان کو ملک سے باہر بھیج دیا جائے تو وہ باہر بھی جاسکتے ہیں۔ اگر نیب انکی مخالفت نہ کرے ، جو کہ کر رہی ہے ،بحر حال انہیں باہر جانے کی اجازت مل جائے گی۔ ہر شخص ان کا حامی ہو یا مخالف یہی چاہتا ہے کہ نواز شریف صاحب کی صحت صحیح ہوجائے۔ڈاکٹر عدنان کہتے ہیں کہ ان کی طبیعت بہت خراب ہے ، کہیں یہ نہ ہو کہ ہم نواز شریف کو کھو دیں۔ اللہ نہ کرے ایسا کوئی مرحلہ پیش آئے، پاکستان سے باہر جانے کے لیے انہیں عدالت کی اجازت کی ضرورت ہوگی۔ اگر واقعی یہاں کے ڈاکٹر اس نتیجے پر پہنچیں کہ نواز شریف کا باہر جانا ضروری ہے تو میرے خیال میں ڈاکٹری رپورٹ پر حکومت پنجاب اور عدالت بھی انہیں اجازت دے سکتی ہے۔ نواز شریف باہر کیوں نہیں جانا چاہتے اس کا جواب وہ خود ہی دے سکتے ہیںلیکن میرا خیال ہے کہ انہیں چلے جانا چاہئے۔ جس طرح سے ان کے ڈاکٹر نے منہ پھاڑ کر یہ کہہ دیا ہے کہ ہم کہیں انہیں کھو نہ دیں، میں تو مذاق میں بھی یہ بات نہیںکہہ سکتا۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے اور ان کی طبیعت سنبھل یہیں سنبھل جائے تو ٹھیک ہے وگرنہ انہیں بیرون ملک بھیج دینا چاہئے۔ سیاستدان ہمیشہ اپنے مخالف پر الزام لگاتا ہے مگر نواز شریف ، عمران خان کی قید میں نہیں اور نہ ہی وزیراعظم نے انکی دوائیں تجویز کی ہیں ۔ لہٰذا انہیں کوئی بھی تکلیف ہوئی تو میرا نہیں خیال عمران خان ذاتی طور پر اس کے ذمہ کیسے ہو سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain