تازہ تر ین

مولانا نے میلہ لوٹ لیا ،دو بڑی جماعتوں نے لیڈر ما ن لیا،چودھری شجا عت

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنماچودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ شہبازشریف کادھرنے میں کوئی کردارنہیں اس کی حیثیت ”جمعہ جنج نال“والی ہے،شہبازشریف حادثاتی،واقعاتی طورپراپوزیشن لیڈربن گئے،اصل اپوزیشن لیڈرتومولانا فضل الرحمان ہیں،آپ کو مبارکبادپیش کرتاہوں آپ نے میلہ لوٹ لیا،اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے آپ کواپنالیڈرتسلیم کرلیا۔وہ اتوار کو جمعت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا کہ آپ کو مبارکبادپیش کرتاہوں آپ نے میلہ لوٹ لیا،اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے آپ کواپنالیڈرتسلیم کرلیا،آپ کی بات سے فوج کیخلاف جوتاثرگیاوہ غلط ہے،مولاناصاحب اس تاثرکودرست کرنےکی کوشش کریں،شہبازشریف حادثاتی،واقعاتی طورپراپوزیشن لیڈربن گئے ،اصل اپوزیشن لیڈرتومولانا فضل الرحمان ہیں۔شہبازشریف کادھرنے میں کوئی کردارنہیں اس کی حیثیت”جمعہ جنج نال”والی ہے، مولانانے دونوں بڑی جماعتوں کواپنے پیچھے لگالیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ایسے بات کے بیٹے ہیں جو سیاسی شعور رکھتے ہیں، مولانا مفتی محمود ملکی مفاد کی خاطر افہام تفہم سے معاملات پر ےقین رکھتے تھے، مولانامفاہمت سے معاملات حل کرنےکی کوشش کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain