تازہ تر ین

قاسم سلیمانی کی بیٹی کی والد کی موت پر امریکی صدر پر کاری ضرب

ایران (ویب ڈیسک) قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی کا کہنا ہے کہ والد کی موت پر امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق امریکی حملے میں قتل ہونے والے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کی موت پر امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔جنرل قاسم سلیمانی کی نمازِ جنازہ کے موقع پر ان کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے اپنے والد کی موت پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو واضح پیغام د یا۔زینب سلیمانی نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیونے ٹرمپ یہ مت سمجھنا کہ میرے والد کی موت کے ساتھ سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔زینب سلیمانی نے لبنانی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو سلام پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ سلیمانی کی موت کا انتقام لیا جائے۔زینب کا کہنا ہے معلوم ہوا کہ نصر اللہ کی جانب سے سلیمانی کی موت کا انتقام لیا جائے گا۔خیال رہے کہ ہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہوگئے تھے۔ پینٹاگون سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قاسم سلیمانی عراق اور مشرق وسطیٰ میں امریکیوں کو نشانہ بنانے کے لیے منصوبہ سازی میں متحرک تھے۔دوسری جانب لاکھوں ایرانیوں نے قاسم سلیمانی کی موت پرغم کا اظہار کرنے کے لیے ریلی نکالی۔خیال رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد قاسم سلیمانی کو ملک کی دوسری طاقتور شخصیت سمجھا جاتا تھا۔تہران میں ایرانی القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور ساتھیوں کی نمازہ جنازہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں ادا کر دی گئی ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain