تازہ تر ین

ایران امریکہ کشیدگی پاکستان کی امن کے لیے کوششیں تیز ،آرمی چیف کو امریکی وزیر دفاع کا فون ،ایرانی اور چینی سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ اور ایران کے مابین پیدا ہونے والے کشیدہ حالات کے پیش نظر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سعود رب، ایران اور امریکہ کے دوروں کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ریاض، تہران اور واشنگٹن کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ان ممالک کے فوجی رہنماﺅں سے ملاقات کریں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وزیر خارجہ اور آرمی چیف ان ممالک کو واضح پیغام دینگے کہ پاکستان امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے لیکن اسلام آباد کسی جنگ کا حصہ نہیں بن سکتا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں،ایران اور سعودی عرب کے تنازعات ختم کرنے کےلئے بھی کوششیں کیں، پاکستان ہمیشہ امن کا پارٹنر بنے گا،عالمی برادری کو صورتحال سے نمٹنے کےلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے اومان کے وزیرمذہبی امور عبداللہ بن محمد بن عبداللہ السلمی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمرن خان اور عمانی وزیر امور امور کی ملاقات میں مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مزید کشیدگی سے بچنے کےلئے اقدامات کرنا ہوں گے، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں تنازعہ سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا ہے، ایران امریکہ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، ایران اور سعودی عرب کے تنازعات ختم کرنے کےلئے بھی کوششیں کیں، پاکستان ہمیشہ امن کا پارٹنر بنے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور تنازعات کے خاتمے کےلئے کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے عمانی سلطان قابوس بن سعید ال سعید کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور عمان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مقبوض کشمیر میں بدترین انسانی صورتحال سے عمانی وزیرکو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 5ماہ سے بدترین لاک ڈاﺅن جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عمانی وزیرکو مسلمانوں سمیت اقلیتوں سے امتیازی سلوک کی بی جے پی پالیسیوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو صورتحال سے نمٹنے کےلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر اور پنجاب پولیس کو مبارکباد دی اور کہا کہ نئے کلچر میں مجرمانہ سرگرمیوں کی گنجائش نہیں۔ صوبے میں بڑے مجرموں کے کامیاب تعاقب پر میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور پنجاب پولیس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس سے صوبے میں جرائم کی دنیا آباد کرنے والوں کو واضح پیغام ملا ہے کہ نئے کلچر میں مجرمانہ سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں اور جرائم سے ہاتھ رنگنے والوں سے پولیس بلا رعایت نمٹے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں بڑے مجرموں کے کامیاب تعاقب پر میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور پنجاب پولیس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے لئے پہلی کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی 10 نجی بینکوں کے باہمی اشتراک سے قائم کی جائے گی۔ بند صنعتی یونٹس اور تباہ حال کمپنیوں کی بحالی ترجیح ہو گی۔ اس اقدام کا مقصد بیماری یونٹس کی بحالی سے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم کے اس اقدام سے ملکی معاشی شرح نمو میں بھی اضافہ ہو گا۔ کمپنی بیمار یونٹس کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے مکمل لائحہ عمل بھی ترتیب دے گی۔ حکومت اداروں کے تعاون سے بینکنگ نظام کو بہتر اور مزید مﺅثر بنائے گی۔ تمام 10بینک بیمارصنعتی یونٹس کو مدد دیں گے۔ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان بھی اس سلسلہ میں تعاون کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain