تازہ تر ین

اپوزیشن کا مطالبہ منظور ،حکومت نیب آرڈنینس واپس لینے کو تیار

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نیب قوانین آرڈیننسز کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے اور حکومت اپوزیشن کے مطالبے پر نیب سے متعلق پہلا ترمیمی آرڈیننس واپس لینے پر تیار ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے آرڈیننس میں 5 کروڑ سے زائد کرپشن کے ملزمان کے لیے جیل میں بی کے بجائے سی کلاس کر دی گئی تھی جبکہ دوسرے ترمیمی آرڈیننس میں تاجروں اور سرکاری افسران کو چھوٹ دی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے حکومتنیب کے دوسرے ترمیمی آرڈیننس میں اپوزیشن کی تجاویز کو بھی شامل کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا 9 آرڈیننسز کو قومی اسمبلی میں قانون سازی کے ذریعے واپس لینے پر اصرار ہے جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ 9 آرڈیننسز کو صدر مملکت سے سمری کی منظوری کے ذریعے واپس لے لیتے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین کی رائے ہے کہ اگر قانون سازی کے ذریعے آرڈیننسز واپس لئے گئے تو نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قانون سازی سے متعلق 9 آرڈیننس کا فارمولہ طے پا گیا۔ پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں سپیکر اسد قیصر کے چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قانون سازی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 9 آرڈیننس پر معاملات طے پا گئے۔ ذرائع کے مطابق 9 میں سے 3 آرڈیننس منظور تصور ہونگے جبکہ 6 میں سے4 دوبارہ ایوان سے اتفاق رائے سے منظور کرائے جائیں گے ۔ 2 بل قائمہ کمیٹی میں بھجوا کر ترامیم کے ساتھ ایوان سے منظور کرایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain