تازہ تر ین

فیصل آباد ٹیکسٹائل ملز نے لیڈیز سوٹ پر بسم اللہ اور کلمہ پرنٹ کر دیا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )فیصل آباد اتحاد ٹیکسٹائل ملز کی شرمناک حرکت، لیڈیز سوٹ پر بسم اللہ اور کلمہ پرنٹ کر دیا۔ لیڈیز کپڑے کے سوٹ پر مقدس الفاظ کی بےحرمتی کرنے اور مذہب اسلام کا مذاق اڑانےوالے ملزمالکان ان کی انتظامیہ آزاد، توہین کرنےوالوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ لیڈیز سوٹ پر مقدس الفاظ لکھنے کی شکایت کرنےوالے سوٹ خریدار پر سیل پوائنٹ کے مینجر کا تشدد اور بدتمیزی اور دھمکیاں ، شہری کی سی پی او فیصل آباد اور ایس پی کمپلینٹ سیل میں درخواستیں، مگر فیصل آباد کے اعلیٰ ترین پولیس افسران اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے چپ سادھ لی۔ مقدمہ درج ہوا اور نہ کوئی گرفتاری ہوئی۔ معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں پہنچ گیا۔ اتحاد ٹیکسٹائل ملز کے ایڈمن مینجر کا غلطی کا اعتراف، تفصیل کے مطابق چک نمبر 204ر۔ب فیصل آباد کے رہائشی محمد جہانزیب خاں ولد رانا محمد انور خاں نے سی پی او فیصل آباد اور ایس پی کمپلینٹ سیل میں دی گئی درخواستوں میں الزام عائد کیا کہ وہ چن ون روڈ پر واقع سٹی امپوریم گیا جہاں سے اس نے لیڈیز سوٹ خریدا، سوٹ کے ڈیزائن میں بسم اللہ شریف اور کلمہ تحریر تھا جو کہ مقامی مل اتحاد ٹیکسٹائل کا تیار کیا ہوا تھا۔ جس کے بارے میں اس نے عملے سے شکایت کی تو عملے نے جواب دیا کہ ہم مال کمیشن پر بیچتے ہیں ملز والوں سے بات کریں گے جس پر وہ اتحاد ٹیکسٹائل ملز کے سنٹر پوائنٹ جڑانوالہ روڈ گیا اس بارے میں مینجر سے بات کی اسے بتایا کہ لیڈیز سوٹ پر بسم اللہ شریف اور کلمہ مبارک لکھنا سراسر غلط، خلاف شریعت اور خلاف قانون ہے۔ شکایت کرنے پر مینجر سیخ پا ہو گیا۔ اسے زدوکوب کیا اور بدتمیزی کرتے ہوئے دھمکیاں دیں آنےوالی پولیس اسے اور سیل پوائنٹ سنٹر کے مینجر کو اس پی مدینہ ٹاﺅن ڈویژن کے پاس لے گئی۔ ایس پی مدینہ ڈویژن نے سوٹ متذکرہ بالا اس سے لےکر اپنے قبضہ میں لے لئے اور معاملہ کو رفع دفع کرنے کو کہا جس پر سائل نے انکار کر دیا جس پر ایس پی طاہر مقصود چھینہ نے درخواست طلب کرتے ہوئے کہا کہ کاروائی کی جائے گی۔ درخواست دینے پر کوئی ڈائری نمبر نہ دیا گیا۔ اگلے روز ایس پی کے پاس گیا تو ایس پی مدینہ ڈویژن نے ملنے سے انکار کرتے ہوئے سوٹ واپس کرنے سے بھی انکار کر دیا اور سی پی او کو دی جانےوالی درخواست پر بھی کوئی عملدرآمد نہ ہونے پر سائل نے مقامی عدالت سے انصاف فراہمی کےلئے رجوع کیا۔ مقامی عدالت سے فیصلہ خلاف آنے پر ٹیکسٹائل ملز مالکان اور ان کی انتظامیہ نے لاہور ہائی کورٹ میں رجوع کرلیا اس امر پر پر شہری نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، وفاقی و صوبائی وزرائ، آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر، آر پی او، سی پی او اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لےکر لیڈیز سوٹ پر مقدس الفاظ ڈیزائن میں چھاپ کر مذہب اسلام کی توہین، مذہب اسلام کا مذاق اور توہین کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج اور گرفتار کر کے قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرا¿ت نہ کر سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain