تازہ تر ین

نواز، زرداری سے 2کھرب وصول کرینگے ،سکیورٹی کے نام پر قومی خزانے میں ڈاکہ ڈالا گیا،وفاقی کابینہ

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کابینہ نے شریف خاندان، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی سے کیمپ آفسسز اور سکیورٹی کی مد میں خرچ کی گئی رقم ایک مہینے میں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہاجلاس کے بعد معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مراد سعید نے کہا کہ ماضی میں قومی اداروں کو گروی رکھ کر قرضے لیے گئے، 10 سال میں 24 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا۔ اس قدر قرضوں کے باوجود ملک میں صحت اور تعلیم سمیت کسی شعبے میں بہتری نہیں آئی، پاکستان کو شاہ خرچیاں کرنے والے حکمرانوں نے لوٹا۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کے ٹیکس کا پیسہ بچارہے ہیں، وہ وزیراعظم ہاس کی بجائےبنی گالہ میں ذاتی رہائش گاہ میں مقیم ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے اپنی وزارت عظمی کے دوران ملتان اور لاہور میں 5 کیمپ آفسز بنا رکھے تھے۔ آصف زرداری نے 3 کیمپ آفس رکھےتھے، آصف زرداری نے سیکیورٹی کےنام پر163ارب سے زائد کے اخراجات کیے، شریف خاندان کے لئے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 2753 تھی، جاتی امراکی سیکیورٹی پر 214 کروڑ 13لاکھ روپے خرچ ہوئے، جاتی امرا کے اطراف باڑ لگانے پر قومی خزانے سے27 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے لندن کے 25 نجی دورے کیے، وہ بیرون ملک علاج کے لیے خصوصی طیارے پر گئے، شہباز شریف نے 872 کروڑ 59لاکھ سے زائد خرچ کئے، انہوں نے نواز شریف کے طیارے کو 556 بار استعمال کیا، کابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماضی میں پیسوں کا جو ضیاع کیا گیا وہ ان سے واپس لیں گے۔ انہوں نے ایک مہینے میں پیسے واپس نہ کئے تو قانونی کارروائی ہوگی جب کہ آئندہ کے لیے فیصلہ ہوا ہے کہ صدر یا وزیراعظم کیمپ آفسسز نہیں رکھ سکیں گے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ آٹا بحران پیدا کرنے والے مافیا کےلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی گئی ہے، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، آٹا بحران پر تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی، الیکشن کمیشن کا آزادانہ اور شفاف کردار ہے، وزیراعظم نے شفاف الیکشن کےلئے پارلیمانی کمیٹی کو فریقین سے مشاورت کی ہدایت کی ہے، یوریاکھاد کی بوری پر ٹیکس کم کرنے سے 395روپے کا ریلیف ملے گا، نور الحق کو وائس چیئرمین اوگرا تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، کابینہ نے سستے گھروں کی فراہمی کےلئے وزارت ہاﺅسنگ کی جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ، 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، پاکستان براڈ کاسٹنگ ایکٹ اور اے پی پی آرڈیننس میں بھی ترمیم، اسلم خان کو پی آئی اے بورڈ میں پرائیویٹ ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے کہاکہ سابق حکمرانوں سے اضافی اخراجات کی رقم وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سابق حکمرانوں کےلئے گئے قرضے ہم ادا کر رہے ہیں، کیمپ آفیسرز کے قیام کو روکنے کےلئے قوانین میں ترامیم کی گئی ہے، آصف زرداری نے سکیورٹی کے نام پر163ارب سے ائد کے اخراجات کئے، شریف خاندان کےلئے سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد2753تھی، شریف خاندان نے27کروڑ روپے سے گھر پر خاردار تار لگائی۔منگل کو یہاں پی آئی ڈی میں وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا 18نکاتی تھا، آٹے کا بحران کے حوالے سے کابینہ میں بات ہوئی ہے، آٹا بحران پیدا کرنے والے مافیا کےلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی گئی ہے، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا بحران پر تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہو گی، الیکشن کمیشن کا آزادانہ اور شفاف کردار ہے، وزیراعظم عمران خان نے شفاف الیکشن کےلئے پارلیمانی کمیٹی کو فریقین سے مشاورت کی ہدایت کی ہے،اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ 10سال میں24ہزار ارب روپے کا قرض لیا گیا، قرضوں کے باوجود صحت اور تعلیم سمیت کسی شعبے میں بھی بہتری نہیں آئی، یوسف رضا گیلانی نے ملتان اور لاہور میں پانچ کیمپ آفس رکھے تھے جبکہ آصف زرداری نے تین کیمپ آفس رکھے تھے، شریف برادران کے سی ایم آفس سمیت پانچ کیمپ آفس تھے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے سیکیورٹی کے نام پر163ارب سے زائد کے اخراجات کئے، شریف خاندان کےلئے سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد2753تھی، شریف خاندان نے27کروڑ روپے سے گھر پر خاردار تار لگائی۔ مراد سعید نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے طیارے کو556مرتبہ استعمال کیا، شہباز شریف نے 872کروڑ 59لاکھ سے زائد کی عیاشیاں کیں، نواز شریف کے خزانے سے لندن کے 25نجی دورے کئے، وزیراعظم عمران خان پی ایم ہاﺅس کی بجائے بنی گالہ میں ذاتی رہائش گاہ میں مقیم ہیں، وزیراعظم عمران خان بیرون ملک دوروں پر خصوصی جہاز استعمال نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں سے اضافی اخراجات کا پیسہ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سابق حکمرانوں کےلئے گئے قرضے ہم ادا کر رہے ہیں، کیمپ آفیسرز کے قیام کو روکنے کےلئے قوانین میں ترامیم کی گئی ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے صحافیوں کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ کی تعیناتی کے ایجنڈے کو موخر کیا گیا ہے، آئی جی سندھ کے حوالے سے گورنر سندھ کو وزیراعلیٰ سے مشاورت کی ہدایت کی گئی، آئی جی سندھ کی تعیناتی پر سندھ سے تعلق رکھنے والے اتحادیوں نے اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کےلئے نیا نام مشاورت سے لانے کا فیصلہ کیا ہے، گورنر سندھ کو وزیراعلیٰ سندھ سے مشاورت کا ٹاسک دیا گیا ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 8جنوری کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوریاکھاد کی بوری پر ٹیکس کم کرنے سے 395روپے کا ریلیف ملے گا، نور الحق کو وائس چیئرمین اوگرا تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے،سستے گھروں کی فراہمی کےلئے وزارت ہاﺅسنگ کی جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، پاکستان براڈ کاسٹنگ ایکٹ اور اے پی پی آرڈیننس میں بھی ترمیم کی منظوری دی گئی، اسلم خان کو پی آئی اے بورڈ میں پرائیویٹ ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں اقتصادی اشاریوں میں بہتری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ برآمدات میں 4.5فیصد اضافہ ہوا ہے، پی ایس ڈی پی اور صوبائی ترقیاتی پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کی روک تھام کےلئے اقدامات سے آگاہ کیا، کرونا وائرس سے متاثرہ چینی صوبے ووہان میں 500پاکستانی طلباءموجود ہیں، وزارت خارجہ کو چین میں مقیم پاکستانیوں کی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ٹی وی چینلز سے روزانہ ایک گھنٹہ کشمیری بھائیوں کے نام کرنے کی اپیل کی ہے، مولانا فضل الرحمان جس کے کندھوں پر بندوق چلانا چاہتے تھے وہ کمزور نکلے، آٹا بحران پر تحقیقاتی رپورٹ میں شامل کسی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزراءکو کرپشن نہیں تحفظات کی وجہ سے کابینہ سے الگ کیا گیا، پارٹی آئین پر عمل ہرکارکن اور لیڈر پر لازم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain