Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ن لیگ کا سربراہ کون ؟نواز ،شہباز شریف میں اختلاف سنگین ہو گیا ،وجہ مریم

    By Daily Khabrainفروری 3, 2020
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن میں قیادت کا بحران سنگین صورت حال اختیار کر گیا نوازشریف اور شہبازشریف کی وطن واپسی میں تاخیر کی وجہ سےپارٹی کی عارضی سربراہی کیلئے بھی ناموں پر اختلاف رہا ہے جس کی وجہ سے دونوں بھائیوں کی وطن واپسی غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔ پارٹی کے اندر بھی پارٹی صدر بننے کیلئے سینئر رہنماﺅں میں کھچڑی پک رہی ہے۔ پارٹی میں موجود ہارڈ کور رہنما جن کی سرپرستی نوازشریف اور مریم نواز کر رہے ہیں اب بھی مزاحمت کے خواہش مند ہیں اور اس مزاحمت کی آڑ میں مفاہمت چاہتے ہیں جبکہ شہبازشریف کی سربراہی میں ایک موثر دھڑا مزاحمت کی بجائے مصالحت کے ذریعے مفاہمت کرنے کا آرزو مند ہے۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق نوازشریف عارضی طور پر پارٹی سربراہی شاہد خاقان عباسی کو دینا چاہتے ہیں اس مقصد کیلئے نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو ضمانت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی شاہد خاقان درخواست ضمانت دائر کردیں گے۔ واضح رہے کہ مری کے شاہد خاقان عباسی کے اسٹیبلشمنٹ سے نہایت قریبی تعلقات ہیں۔ اس وجہ سے نوازشریف کی نا اہلی کے بعد انہیں وزیراعظم کا منصب سونپا گیا تھا تب ہی اور اب بھی نوازشریف چاہتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی اپنے تعلقات کو بروئے کار لا کر ان کی سیاست میں واپسی کی راہ ہموار کریں لیکن شاہد خاقان عباسی نے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کو اب تک تک اپنے لئے استعمال نہیں کیا جبکہ شاہد خاقان بھی مزاحمت کے نہیں مفاہمت کے قائل ہیں جبکہ شہبازشریف جو مفاہمت کے قائل ہیں اس مقصد کیلئے چکری کے چودھری نثار کو پارٹی سربراہ بنانا چاہتے ہیں‘ چودھری نثار بھی اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور مفاہمت کے حامی ہیں اور آج ملکی سیاست سے عملی طور پر دوری اختیار کرکے خاموش زندگی بسر کر رہے ہیں۔ چودھری نثار قومی اسمبلی کی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوگئے مگر تاحال رکن پنجاب اسمبلی کے طورپر انہوں نے حلف نہیں اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار کو شہبازشریف کی طرف سے پیش کش کی گئی ہے کہ اگر وہ پارٹی کے سربراہی سنبھال لیں اور رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیں تو انہیں فوری طور پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنا دیا جائے گا اور پھر ان ہاﺅس تبدیلی کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ دوسری طرف پارٹی کے مزاحمتی عناصر پارٹی کی سربراہی کیلئے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں۔ احسن اقبال اور خواجہ آصف اپنی سی کوششوں میں مصروف ہیں مگر نوازشریف شاہد خاقان عباسی کے حق میں ہیں۔ ادھر مریم نواز بھی طویل عرصہ خاموش رہنے کو تیار نہیں جبکہ شہبازشریف ان کی پاکستان موجودگی کی صورت میں پاکستان آنے پر تیار نہیں۔ شہبازشریف چاہتے ہیں مریم نواز لندن جائیں تو وہ پاکستان واپس آئیں تاہم اگر مریم پاکستان میں رہتے ہوئے بھی زبان بندی کا وعدہ کریں تو رواں ماہ کے آخر یا مارچ کے پہلے ہفتہ شہبازشریف پاکستان آسکتے ہیں۔ نوازشریف کے بارے میں البتہ اطلاع ہے کہ ان کی فوری وطن واپسی خارج ازامکان ہے اور اگر مریم نواز بھی لندن چلی جاتی ہیں تو آئندہ الیکشن سے قبل ان کی واپسی شاید ہی ممکن ہوسکے۔ دونوں بھائیوں کی وطن واپسی پر مزاحمتی اور مفاہمتی قوتوں کا بڑا کردار ہوگا۔ مفاہمت کی صورت میں دونوں وطن ہونگے مزاحمت ہوئی تو شاید دونوں وطن واپس نہ آئیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.