تازہ تر ین

چین ؛ وبائی مرض کی سب سے پہلے خبر دینے والا ڈاکٹر بھی کورونا وائرس سے ہلاک

(ویب ڈسک )بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کی وبا کے خطرے سے سب سے پہلے آگاہ کرنے والے ڈاکٹر لی وین لیانگ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 640 ہوگئی ہے۔چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق دو دن میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 73 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 640 ہوگئی ہے جب کہ 31 ہزار سے زائد مریض اب بھی زیر علاج ہیںپراسرار وائرس کی ہلاکت خیزی کا مقابلہ کرنے والے میڈیکل اسٹاف اور چینی عوام کو اس وقت دھچکہ لگا جب اس ہلاکت خیز وائرس کی سب سے پہلے اطلاع دینے والے اور وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے میں مصروف ڈاکٹر لی وین لیانگ خود بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر جہان فانی سے کوچ کر گئے۔34 سالہ چینی ماہر امراض چشم نے گزشتہ برس دسمبر میں ووہان میں ایک پ±راسرار وائرس کے پھیلنے کا انکشاف چینی ٹویٹر ’وائی ہو‘ کے ڈاکٹرز کے ایک گروپ میں کیا تھا، کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے پر چینی پولیس نے ابتدا میں انہیں ’ افواہیں پھیلانے‘ کے جرم میں گرفتار بھی کرلیا تھا۔ادھر چینی صدر شی جنگ پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں ہلاکت خیز کورونا وائرس پر قابو پانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتدریج وائرس کنٹرول کرنے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور جلد ہی اس وبا کو پوری طرح ختم کر دیا جائے گا۔دوسری جانب پراسرار وائرس چین کی حدود سے نکل کر 20 سے زائد ممالک تک جا پہنچا ہے، جہاں یہ وائرس اب تک 2 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کرچکا ہے جب کہ ان ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 240 تک جا پہنچی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain