تازہ تر ین

فری لانس ادائیگی کی حد میں 5 گنا اضافہ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان

کراچی(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انفارمیشن اینڈ کمیونکیشن ٹیکنالوجی میں فری لانس سروسز کی ادائیگی کی حد کو 5 گنا بڑھا دیا. رپورٹ کے مطابق بینک کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ بزنس سے صارفین کے درمیان ترسیلات زر کے مقامی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ہونے والی ٹرانزیکشنز کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔اس کے نتیجے میں فری لانس سروسز کے لیے ادائیگی کی حد کو 5 ہزار ڈالر مہینہ فی فرد سے بڑھا کر 25 ہزار ڈالر کردیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ اس اضافے سے فری لانسرز کو سستے اور مو¿ثر ذریعے سے ترسیلات زر اور عام بینکنگ کے ذریعے غیر ملکی زرمبادلہ حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔اس بی پی کے مطابق اس سے فری لانسرز کو اپنا کاروبار یا آپریشنز بڑھانے اور کام میں نئے لوگوں کو شامل کرنے کا بھی موقع ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اس اقدام سے امید کی جارہی ہے کہ ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ملک کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ بھی بڑھے گا’۔جنوری کے مہینے میں سروسز کی برآمدات جہاں بڑھ کر دو ہندسوں، 10.5 فیصد ہوگئی ہے وہیں فری لانسرز کی حد بڑھانے سے اس میں مزید اضافے کی امید کی جارہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain