تازہ تر ین

`1973 کے آئین پر ہونے والی تقاریر کی کاپی سینیٹ لائبریری سے غائب

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ملک میں نافذ 1973 کے آئین پر ہونے والی تقاریر کی کاپی سینیٹ لائبریری سے غائب ہوگئی۔ذرائع کے مطابق آئین سازی پر ہونے والی بحث کی 5 جلدیں سینیٹ کی لائبریری میں موجود تھیں اور دسمبر میں آئین سازی بحث کی پانچوں جلدیں سینیٹ لائبریری سے منگوائی گئی تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ آئین پر ہونے والی 1973 کی بحث کی کاپی سینیٹ کی لائبریری کے پاس موجود تھی لیکن اب یہ 5 جلدیں کہاں گئیں، کسی کو علم نہیں۔خیال رہے کہ 14 اگست 1973 کو نافذ العمل ہونے والے ا?ئین پاکستان پر طویل بحث ہوئی تھی جس کے بعد یہ متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain