تازہ تر ین

پنجاب میں کل سے 14روز کیلئے لاک ڈاو¿ن

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے کل سے 14روز کیلئے لاک ڈاو¿ن کا فیصلہ کرلیا ہے، لاک ڈاو¿ن کے دوران میڈیکل اسٹورز، اشیائے خوردونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی، جبکہ شاپنگ مالز بند رہیں گے، فیصلہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں پنجاب میں 14 روز کیلئے لاک ڈاو¿ن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ بعد ازاں وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے لاک ڈاو¿ن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل24 مارچ صبح 9بجے سے 6 اپریل تک عوامی مقامات ، بازار اور شاپنگ مالز بند رہیں گے۔ سبزی منڈی اور کریانہ اسٹورز کھلے رہیں گے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ تاہم اس کو پنجاب میں کسی قسم کا لاک ڈاو¿ن یا کرفیو نہ سمجھا جائے۔ عوام سے اپیل ہے کہ اس دوران مکمل تعاون کیا جائے۔ اس عرصے کے دوران میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس اور اشیائے خوردونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی پنجاب میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد246ہوگئی ہے۔ اسی طرح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاو¿ن کیلئے سندھ ماڈل کو اپنایا جائے گا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ اگر 14 روز میں کورونا وائرس پر قابو نہ پایا جاسکا ، تو لاک ڈاو¿ن میں توسیع کردی جائے گی۔ وضح رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اعلان کے بعد سندھ میں مکمل لاک ڈاو¿ن جاری ہے۔ صوبے بھر میں 15روز کیلئے لاک ڈاو¿ن کیا گیا ہے۔ لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے نکلنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایک گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ صرف ایک شخص سفر کرسکے گا، اسی طرح اگر کسی نے ہسپتال جانا ہو تو گاڑی میں صرف تین افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔ اگر کوئی شخص کسی کام سے باہر نکلے تو شناختی کارڈ اپنے پاس رکھے۔ یاد رہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 803 ہوگئی ہے۔ جن میں پنجاب میں 225، بلوچستان میں تعداد108،خیبرپختونخواہ31، اسلام آباد 15، سندھ 352، اور گلگت میں71، کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہے۔ مزید برآں سندھ میں کورونا وائرس کے عدم پھیلاﺅ اور اس سے بچاﺅ کے لیے جاری پہلے دن کے لاک ڈاﺅن میں صوبے بھر کے تمام اضلاع بشمول کراچی، حیدرآباد، سکھر اور جیکب آباد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری گشت کررہی ہے جبکہ ہر طرح کی کاروباری مصروفیات معطل ہیں اور لاک ڈاﺅن کے خلاف ورزی پر صوبے بھرم میں مجموعی طور پر 113 افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain