تازہ تر ین

ائیر ہوسٹس،2پائلٹ اور مزید22قیدی کرونا کا شکار 6 اور مریض جاں بحق تعداد 53ہوگئی

اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور ، کراچی ، کوئٹہ ، پشاور ، فیصل آباد ( نمائندگان خبریں ) ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 397 نئے مریضوں کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 277 ہوگئی۔قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے اجری رکدہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی ہے جن میں 257 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی ہے جب کہ 17 کی حالت تشویشناک ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1493، سندھ میں 881، خیبر پختونخوا میں 405، بلوچستان میں 191، گلگت بلتستان میں 210، اسلام آباد میں 82 جب کہ آزاد کشمیر میں کرونا کے 15 مریض ہیں۔کرونا کے 35875 ٹیسٹ کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1933افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کرونا کے 35875 ٹیسٹ کیے جا چکے۔پنجاب میں کرونا وائرس کے 1493 کنفرم مریض ہیں۔ جن میں 309 زائرین ، 443 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 28 قیدیوں، 600 عام شہری شامل ہیں۔ شہروں کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ لاہور میں کرونا وائرس کے 260 کنفرم مریض ہیں، ننکانہ 13، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 57، جہلم 29، اٹک 1، گوجرانوالہ 31، سیالکوٹ 7، نارووال 5، گجرات میں 93 ، حافظ آباد 6، منڈی بہاﺅالدین 14، ملتان 4، وہاڑی 9، فیصل آباد 9، چنیوٹ 5، رحیم یار خان 3، سرگودھا میں 5 ، میانوالی 3، خوشاب 1، بہاولنگر 10، بہاولپور 3، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔پنجاب میں مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ لاہور میو ہسپتال میں 66 سالہ مریضہ جاں بحق ہوئی۔ سندھ حکومت کے مطابق مریضوں کی مجموعی تعداد 881 ہوگئی۔ سندھ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں 37، لاڑکانہ میں 6، حیدر آباد میں 4، نوشہرو فیروز میں 2 جبکہ سکھر اور سجاول میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔ سندھ میں مزید کئی مریض صحت یاب بھی ہوئے جس کے بعد اب تک کرونا وائرس سے 123 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی ، مزید نئے کیسز کے بعد کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3278 ہوگئی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق ملک میں پیر کو اب تک کرونا وائرس کے مزید 117 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور تین ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جو پنجاب سے رپورٹ ہوئیں۔نئے کیسز میں سے پنجاب میں 113 کیسز 3 ہلاکتیں، اور اسلام آباد سے 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 3278 تک جا پہنچی ہے۔پنجاب میں کرونا وائرس کے اب تک مزید 113 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے تاہم صوبائی حکومت نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کرونا وائرس کے 1493 مصدقہ کیسز کی تصدیق کی تاہم ان کی جانب سے صوبے میں مزید 3 ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مطابق لاہور میں 290، ننکانہ 13، قصور 8، راولپنڈی 58، جہلم 30، گوجرانوالہ 32، سیالکوٹ 17، نارووال 5، گجرات 93، حافظ آباد 6، منڈی بہاو¿ الدین 14، ملتان 4، وہاڑی 9، فیصل آباد 15، چنیوٹ 6، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، رحیم یار خان 3، سرگودھا 5، میانوالی 3، بہاول نگر 9، بہاولپور 3، لودھراں 3، ڈی جی خان 18 جبکہ لیہ، اوکاڑہ، اٹک، خوشاب اور شیخوپورہ میں ایک ایک مریض ہے۔ترکی کے شہر استنبول سے اسلام آباد پہنچنے والے 22مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، تفصیلا ت کے مطابق ترکی کے شہر استنبول سے 193مسافر قومی ایئرلائن کی پرواز سے گذشتہ روز وطن پہنچے تھےجن کے ٹیسٹ کیے گئے تو 22افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس پر انہیں اسلام آباد کے 3ہوٹلوں میں قرنطینہ کردیاگیا، فیصل آباد میں کرونا وائرس کا ایک اور مشتبہ مریض جاںبحق ہوگیا، بھیجے گئے نمونہ جات کی رپورٹ آنے کا انتظار، جس کے آنے پر جاںبحق ہونیوالے مریض میں کرونا وائرس کے ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق ہوگی، جبکہ کرونا وائرس کے جاںبحق ہونیوالے 2مشتبہ مریضوں کی تدفین ہونے کے بعد انکی رپورٹ نیگٹو آئی، پی آئی اے کی ایئرہوسٹس بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئی، بتایا گیا ہے کہ ٹاو¿ن شپ کی رہائشی پی آئی اے کی ایئرہوئسٹس دو روز قبل لندن سے آنیوالی پرواز سے لاہور آئی جس میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر پہلے ایکسپوسنٹر فیلڈ ہسپتال جبکہ بعد میں میو ہسپتال منتقل کردیا گیا،ریلوے انجن شیڈ میں کام کرنیوالے باپ بیٹوں میں بھی کرونا وائرس کی رپورٹ سامنے آگئی، کینیڈا سے وطن واپس آنیوالی قومی ائیرلائن (پی آئی اے ) کے دو پائلٹس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد دونوں کپتانوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق پی آئی اے کے دو پائلٹس اور عملے کے دیگر تین ارکان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے دو نوں پائلٹس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain