تازہ تر ین

جہاں غریب ۔۔۔ وہاں خبریں ، عدنان شاہد فاؤنڈیشن کے تحت ، خبریں رضا کار قائم ، لاہور میں مفت کھانے کی تقسیم کا آغاز

لاہور کے مختلف علاقوں لبرٹی چوک، اچھرہ، جیل روڈ، مزنگ، رنگ محل، لکشمی چوک میںکھانا تقسیم کیا گیا، مزدوروں کی دعائیں
امتنان شاہد کی تجویز پر وزیراعظم عمران خان نے ٹائےگر فورس بنانے کا اعلان کیا تھا جو چند روز میں گھر گھر کھاناپہنچانے اور عوام کو کرونا سے بچنے کیلئے آگاہی مہم شروع کرے گی
دوسرے مرحلے میں ملتان اور ملک کے دیگر شہروں مفت کھانے کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا‘یہ کار خیر راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی شروع کیا جائے گا
مفتی منیب الرحمان، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز‘ علامہ کوکب نورانی، امام مسجداقصیٰ، شیخ عکرمہ البصری نے رمضان سے قبل زکوة ادا کرنے اور کرونا مریضوں کیلئے استعمال کو جائز قرار دیا ہے
مخیر حضرات ضرورت مندوں کی مدد کے لئے سادہ راشن بھجوائیں جس کےلئے ایک ہیلپ لائن جس کا نمبر 04236375336 اور واٹس ایپ نمبر 03065100883 بنایا گیا ہے

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) خبریں گروپ کی طرف سے عدنان شاہد فاﺅنڈیشن کے تحت خبریں رضا کار قائم کر دیا۔ یہ رضا کار ملک کے مختلف شہروں میں بیروزگار دیہاڑی داروں، مزدوروں میں مفت کھانا تقسیم کرے گا جن کے کرونا وائرس سے بچنے کیلئے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں اور وہ لاکھوں کی تعداد میں چوکوں اور چوراہوں میں امداد کے منتظر ہیں۔ خبریں رضا کار نے گزشتہ روز اپنے کام کا آغاز کر دیا اور پہلے روز لاہور کے مختلف علاقوں، جیل روڈ، لبرٹی گول چکر، اچھرہ، مزنگ، چوبرجی، رنگ محل، لکشمی چوک اور دیگر علاقوں میں ضرورت مند لوگوں میں تیار کھانا تقسیم کیا۔ کھانے کی تقسیم کا آغاز لاہور سے اس لئے کیا گیا کہ جہاں جان لیوا کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پاکستان بھر میں کسی بھی شہر سے زیادہ ہے جو کہ تقریباً 250 کے لگ بھگ ہے اور شہر میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے محنت کش طبقہ اور دیہاڑی دار پاکستان لاہور کی سڑکوں پر پھرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ خبریں رضا کار نے بیروزگار مزدوروں کو کھانے کی تقسیم کا جو کام شروع کیا ہے دوسرے مرحلے میں ملتان میں مفت کھانا تقسیم کیا جائے اور یہ کار خیر راولپنڈی اور فیصل آباد میں شروع کیا جائے گا۔ اس کے دوسرے مرحلے ملتان اور ملک کے دیگر شہروں سے ہو گا جو جلد شروع کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ خبریں گروپ کے ایڈیٹر اور سی ای او چینل ۵ امتنان شاہد کی تجویز پر وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا تھا جو کہ آئندہ چند روز میں گھر گھر راشن پہنچانے اور عوام کی آگاہی کا فریضہ انجام دے گی البتہ اس سے قبل عدنان شاہد فاﺅنڈیشن اور خبریں گروپ نے جہاں غریب وہاں خبریں کے رضا کار بیروزگار مزدوروں کی مدد کے لئے میدان میں آ گئے ہیں۔ کیونکہ اس وقت مزدور طبقہ کو ہر طرف سے مدد کی ضرورت ہے اور یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ امام مسجد اقصیٰ عکرمہ بصری، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز، مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن، علامہ کوکب نورانی اور دیگر کئی جید علماءکرام اس بات پر متفق ہیں کہ زکوٰة کی رقم کرونا مریضوں پر خرچ کی جا سکتی ہے اور رمضان المبارک سے قبل زکوٰة دی جا سکتی ہے اور اس سے لاک ڈاﺅن میں غریب اور محتاجوں کی مدد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ صروری نہیں کہ رمضان المبارک کا انتظار کیا جائے یہ زکوٰة قبل از رمضان بھی دینا مذہبی طور پر جائز ہے۔ اس موقع پر مخیر پاکستانیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اس نازک موقع پر ضرورت مندوں کی مدد کے لئے آگے بڑھیں اور سادہ راشن بھجوائیں جس کے لئے ایک ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے جس کا نمبر 04236375336 اور واٹس ایپ نمبر65100883 030 بنایا گیا ہے جس میں تجاویز بھی لی جائیں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain