تازہ تر ین

معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام۔ یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کے لیے پہلی فلائٹ 18 تاریخ کو پاکستان آئے گی، جو لوگ نوکری سے نکالے جا چکے ہیں یا جن کے ویزوں کی معیاد ختم ہو گئی ہے ان کو ترجیحی بنیادوں پر وطن واپس لایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ان کو دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات کا ادراک ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی استعداد ایک ہفتے میں صرف 2 ہزار شہریوں کو بیرون ملک سے وطن واپس لے کر آنے کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس عمان، انڈونیشیا، سعودی عرب، یو اے ای، انگلینڈ کے علاوہ دنیا بھر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کا چیلنج تھا۔ زلفی بخاری نے بتایا کہ ہمارے پاس صرف دو ہزار بندوں کو ایک ہفتے میں واپس لانے کی استعداد تھی جس کو بڑھا کر اب 8 ہزار کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا زیادہ فوکس متحدہ عرب امارات کی طرف ہوگا۔
معاون خصوصی زلفی بخاری نے درخواست کی ہے کہ یو اے ای میں پھنسے پاکستانی 18 تاریخ تک انتظار کریں اس کے بعد ان کو واپسی پورا شیڈول بتا دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ 18 اپریل کے بعد یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور اس مد میں جو مشکلات درپیش ہوں گی ان کے تدراک کے لیے وہ خود متحرک ہوں گے۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ ہمیں کچھ دن اور دیں ہم آپ کو پاکستان ضرور واپس لے کر آئیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain