تازہ تر ین

وزیر اعلیٰ پنجاب کے منڈی بہاﺅالدین، گوجر خان،راولپنڈی کے طوفانی دورے، مالی امداد کے سنٹرز کا معائنہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منڈی بہا¶الدین، گوجر خان اور راولپنڈی کے طوفانی دورے کئے-وزیر اعلی عثمان بزدارنے احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے سنٹرز کامعائنہ کیااورمالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے فیلڈ ہسپتالوں کے دورے کئے اور مریضوں کے علاج معالجے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے منڈی بہا¶الدین میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بکھی شریف میں احساس کفالت پروگرام کے تحت قائم مالی امداد تقسیم کرنے کے مرکز کا معائنہ کیا اور مالی امداد کی تقسیم کے عمل کامشاہدہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے مستحق خاتون میں خودمالی امداد کی رقم تقسیم کی اور مستحق خاتون کو 12 ہزار روپے کی رقم دی -وزیر اعلی عثمان بزدارنے سنٹر میں کرسی پر بیٹھی مستحق خاتون سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کمزور طبقے کو ریلیف دینے کے لئے مالی امداد کا شفاف ترین پروگرام شروع کیا ہے – پاکستان کی تاریخ میں مالی امداد کا اتنا تیز ترین اور شفاف پروگرام پہلے کبھی نہیں آیا-مستحق افراد کو ریلیف دینے کے لئے وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دیں گے- پنجاب میں مالی امداد کے پروگرام کی خود نگرانی کر رہا ہوں – مالی امداد تقسیم کرنے کے سنٹرز پر مستحق افراد کے لئے ضروری سہولتیں مہیا کی گئی ہیں – سنٹرز پر سماجی فاصلوں کو بھی یقینی بنایا گیا ہے – کورونا وباءپر قابو پانے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے – منڈی بہا¶الدین میں مالی امداد کی تقسیم کے لئے 6 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں -منڈی بہا¶الدین میں مجموعی طور پر236 63مستحق افراد میں مالی امداد تقسیم کی جائے گی-مالی امداد کی تقسیم کا عمل رواں ماہ کے آخر تک جاری رہے گا- گوجرانوالہ ڈویژن میں مستحق افراد میں تقریبا 88 کروڑ روپے کی مالی امداد کی تقسیم کی جائے گی- گوجرانوالہ ڈویژن میں مجموعی طور پر 207 سنٹر ز قائم کئے گئے ہیں – مالی امداد کے مراکز پر آنے والے افراد کا تھرمو گن سے ٹمپریچر چیک کیا جاتا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے منڈی بہا¶الدین میں مالی امداد کے سنٹر پر کئے جانے والے انتظامات کی تعریف کی اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہا¶الدین مہتاب وسیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ مستحق افراد کو بہترین سہولتیں دے کر آپ دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مستحق افراد میں مالی امداد تقسیم کرنے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی-وزیر اعلی عثمان بزدارنے سنٹر میں موجود مستحق افراد سے ملاقات کی اور مستحق افراد سے مالی امداد کی رقوم کی تقسیم کے طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا-مستحق افراد نے مالی امداد کی تقسیم کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے انتظامات کو سراہا -مستحق افراد نے وزیر اعلی عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں 12 ہزار روپے کی مالی امداد بڑا ریلیف ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے مرحلے کے تحت اس سنٹر میں 4966 مستحق افراد کو مالی امداد کی رقوم کل تک مل جائیں گی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے ویٹنگ ایریا میں موجود مستحق خواتین سے بھی گفتگو کرتے ہوئے سنٹر میں کئے گئے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا-خواتین نے سنٹر میں کئے جانے والے انتظامات کی تعریف کی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے ویٹنگ ایریا میں آنے والی خواتین اور افراد میں سینی ٹائزرزتقسیم کئے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ مالی امداد تقسیم کرنے کا احساس کفالت پروگرام تاریخ کا شفاف ترین پروگرام ثابت ہو گا-احساس کفالت پروگرام کے تحت ضرورتمندوں تک مالی امداد پہنچانے کے عمل کو ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے گا-احساس کفالت پروگرام میں شفافیت کو خصوصی اہمیت دی جائے گی-احساس کفالت پروگرام کے تحت مقررہ وقت میں مستحق افراد کو مالی امداد کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی-وزیر اعلی عثمان بزدارنے 2 خواتین کی درخواستوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے انتظامیہ کو خواتین کے مسائل حل کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی-وزےراعلیٰ عثمان بزدار منڈی بہا¶الدین اور گوجرخان کے دورہ کے بعد راولپنڈی گئے-وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے علاج معالجے کے لئے130 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ ہسپتال ریکارڈ مدت میں تیارکیا ہے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں قائم خصوصی فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور فیلڈ ہسپتال کے مختلف شعبے دیکھے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے بعد راولپنڈی میںبھی ریکارڈ مدت میں فیلڈ ہسپتال بنایا گیا ہے – فیلڈ ہسپتال میں بستروں کی تعداد 300 تک بڑھائی جا سکتی ہے – فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں – ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی سہولت کے لئے بھی ہر طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں – فیلڈ ہسپتال میں نرسنگ سٹیشن بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ ہرمریض کے لئے الگ بیڈ کا انتظام کیا گیا ہے اور اس فےلڈ ہسپتال مےں مرےضوں کو آئسولےشن مےں رکھا جائے گا-فیلڈ ہسپتال کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی سے منسلک کیا گیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ میں محکمہ صحت ، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو شاباش دیتا ہوں – کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا بہترین حل گھروں میں رہنا ہے -وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے راولپنڈی میں ہلال احمر کورونا کیئر فیلڈہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا-چیئرمین ہلال احمر ابرار الحق نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو بریفنگ دی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ہلال احمر فیلڈ ہسپتال میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں- فیلڈ ہسپتال میں 10 وینٹی لیٹرزکا بھی انتظام کیا گیا ہے – فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ ڈاکٹروں کیلئے بھی ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں – ہلال احمر فیلڈ ہسپتال 150 بستروں پر مشتمل ہے – فیلڈ ہسپتال میں آئی سی یو وارڈ بھی بنایا گیا ہے -پنجاب حکومت کورونا کی وباءسے نمٹنے کیلئے پوری طرح متحرک ہے – ہم کام زیادہ اور باتیں کم کرتے ہیں – مختلف شہروں میں مریضوں کیلئے فیلڈ ہسپتال بنائے گئے ہیں -انشاءاللہ عوام کے تعاون سے موذی مرض کو شکست دیں گے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہلال احمر فیلڈ ہسپتال میں کئے گئے انتظامات کو سراہا-صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن و انفراسٹرکچر طاہر خورشید ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن، ڈپٹی کمشنر منڈی بہا¶الدین،ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain