تازہ تر ین

وزیر اعلیٰ سندھ عمران خان، وفاقی حکومت کیخلاف زومعنی باتیں نہ کریں ،فیاض الحسن چوہان

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ میڈیا کے سامنے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کے خلاف ذو معنی باتیں نہ کریں۔ یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے ہٹ کر پوری ذمہ داری سے کورونا کے خلاف لڑنے کا ہے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان انتہائی محتاط انداز میں کورونا کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ وفاقی حکومت پالیسی اور انتظامی لحاظ سے بروقت اور قابلِ عمل فیصلے کر رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن میں مخصوص طبقوں کیلئے نرمی کا فیصلہ وقت کا تقاضا تھا۔ ڈبلیو ایچ او نے تمام ممالک کو کمزور ترین طبقے کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاو¿ن اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی پالیسیاں انکی عوامی حالات سے آگاہی کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔ حکومت کے بروقت اور دانشمندانہ فیصلوں سے کورونا کے کیسز اور اموات متوقع شرح سے کم ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت اب تک 27 لاکھ سے زائد خاندانوں میں تقریباً 33 ارب کی رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ میڈیا کے سامنے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کے خلاف ذو معنی باتیں نہ کریں۔ یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے ہٹ کر پوری ذمہ داری سے کورونا کے خلاف لڑنے کا ہے۔ وفاق سندھ سمیت تمام صوبوں کے مطالبات مجوزہ ایس او پیز کے مطابق پورے کرے گا۔ وزیرِ اعظم عمران خان ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبے کے ہر ضلع میں جا کر کورونا اور دیگر انتظامی معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کورونا سے بچاو¿ دو طرفہ عمل ہے، حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain