تازہ تر ین

ایسے لوگ کم ہوتے ہیں جو غریبوں کا خیال رکھیں، راجہ بشارت

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) عدنان شاہد فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام خبریں و چینل ۵ کے رضاکاروں کی جانب سے لاہور میں دسویں روز بھی دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ میں مختلف مقامات پر مفت کھانا تقسیم کیا گیا۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے خبریں اور چینل۵ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا میں خبریں کی اس کاوش کیلئے ضیاشاہد صاحب اور امتنان شاہد صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں جو اس موقع پر غریب اور مستحق لوگوں کا خیال رکھتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ خبریں نے ہمیشہ آگے بڑھ چڑھ کر لوگوں کی خدمت کی ہے۔ پاکستان کے پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور نے کہا کہ خبریں کے چیف ایڈیٹر اور ایڈیٹر خبریں امتنان شاہد نے ایک رضاکار ٹیم تیار کی ہے جو غریبوں اور مستحق افراد میں کھانا تقسیم کررہی ہے۔ ضیاشاہد نے ہمیشہ سے ہی لوگوں کی اس طریقے سے مدد کی ہے۔ وہ نہ صرف صحافت کے اندر نئے نئے آئیڈیاز لے کر آئے ہیں بلکہ انہوں نے ہمیشہ نئے نئے کام کئے۔ میں سمجھتا ہوں کہ سب لوگوں کو ان کے نقش قدم پر چلنا چاہئے۔ میں اس اقدام کے حوالے سے ضیاشاہد صاحب اور ان کے بیٹے امتنان شاہد صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اداکارہ ریشم نے کہا کہ خبریں اخبار اور چینل۵ جو نیک کام کررہا ہے اس سے اچھا اور خوبصورت کام ہونہیں سکتا۔ لوگوں اور بیروزگاروں کو کھانا کھلانا ہر شہر میں میرے خیال میں اس سے اچھا اور خوبصورت عمل ہو ہی نہیں سکتا۔ میں آپ کو اور اپ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔کرکٹر سلمان بٹ نے کہا کہ خبریں اور چینل۵ اس وقت بہت زبردست کام کررہا ہے اور بہت زبردست اقدام ہے۔ کرونا وائرس کے اس مشکل امتحان میں جو لوگ بڑی مصیبت میں ہیں ان کے لئے کھانا پہنچانا میں سمجھتا ہوں یہ اس وقت انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔ خبریں اور چینل۵ زندہ باد۔ ڈاکٹر فرزین ملک نے کہا کہ میں خبریں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کیونکہ آج کل کے دور میں ہر کوئی ایسا کام نہیں کرسکتا۔ یہ اعزاز بھی خبریں کو ہی جاتا ہے۔ کیبل آپریٹرز جنرل ایسوسی ایشن پاکستان چودھری طاہر جاوید نے کہا کہ خبریں اور چینل۵ اس مشکل حالات میں دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ کو کھانا کھلا کر جس طرح مدد کررہا ہے وہ قابل دید ہے۔ خبریں و چینل ۵ کی رضاکار ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain