تازہ تر ین

آفت میں ذخیرہ اندوز شرم کریں، خدا کا خوف کھائیں، عثمان پیر زادہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عالم دین علامہ احمد شکیل صدیقی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو تشویش کی لہر میں مبتلا کر دیا ہے۔جب بھی کوئی وبا ءیا چیلنج جو نیا ہو جس کا حل نہ مل رہا ہو تو انسان پریشان ہو جاتا ہے۔ چینل فائیوکے خصوصی پروگرام کرونا ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویسے بھی غربت ہے لیکن آج بھی اگر دنیا مشکل میں ہے تو اس کا حل سیرت نبوی پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہے آپ کا کردار سب کے لئے مشعل راہ ہے۔شرعی احکامات کی پابندی میں ہی ہماری فلاح ہے ۔یہ وقت اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنے کا ہے ۔ذخیزہ اندو ز کب تک دنیاکا مال جمع کریں گے دنیا میں کرونا سے سب سے زیادہ امیر لوگ مرے ہیں۔دوسروں میں رزق بانٹیں آسانیاں پیدا کریں ۔رمضان المبارک کے روزوں کی بڑی برکت ہے اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔علماءکو چاہئے حکومتی نمائندوں سے مشاورت کے بعد کوئی اعلان کریں تاکہ انتشار پیدا نہ ہو۔علامہ غلام مصطفی نیئر علوی نے کہا کہ جن ممالک نے لاک ڈاﺅن کیا اور عوام نے پابندی کی وہ محفوظ رہے۔خود کو بھی محفوظ کریں دوسروں کا بھی خیال کریں کیونکہ جس کسی نے کسی ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔ یہ ایک بیماری ہے اس کا غیر مسلم، مسلم یا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں لہذا ایسی باتیں نہ کی جائیں جس سے انتشار پھیلے ۔بعض مرتبہ مصیبتیں ہمیں راہ راست پر لانے کے لئے آتی ہیں تاکہ غفلت میں پڑے لوگ جاگیںاور اللہ کی طرف رجوع کریں۔ہم اللہ کی مصلحت کو نہیں سمجھتے۔نبی کی ذات پردردود بھیجیں گناہوں کی معافی طلب کریں تمام انسانوں کی شفاءکے لئے دعا کریں۔ لوگ اس وقت مایوس مت ہوں۔ اللہ کا ارشاد ہے کہ مومن کبھی اللہ کی رحمت سے ناامید نہیں ہوتا۔ بلا تفریق ساری انسانیت اورعالمی برادری کے لیے دعاکرنا ہوگی۔ مخیر حضرات اپنے غریب رشتہ داروں، پڑوسیوں اور محلے داروں کا خیال کریں۔ سبھی کو اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہئے اور آئندہ کے لئے اپنی اصلاح کر لینی چاہئے ۔گلوکار ہ طاہرہ سید نے بتایا کہ خوش قسمتی سے پاکستان میں کرونا ویسے نہیں پھیلا جیسے دنیا میں پھیلا۔لاک ڈاﺅن بہتر فیصلہ ہے اس میں نرمی ضرور کی جائے لیکن عوام بھی سمجھداری سے کام لیں ۔عقل و شعور کا استعمال کیا جائے تبھی اس مصیبت سے جان چھوٹے گی۔ اپنی صفائی کا خاص خیال رکھیں یہ بہت ضروری ہے۔حکومتی اقدامات تسلی بخش ہیں عوام افراتفری کا شکار نہ ہوں حکومت سے تعاون کریں۔اپنے سے غریب افراد کی مدد کریں پہلے ہمیں بہتر انسان بننا ہے۔ریاست ذخیرہ اندوزوں کو پکڑے تاکہ عوام مشکلات کا شکار نہ ہو اس وقت کو مثبت کاموںمیں لگائیں منفی مت سوچیں اپنے اردگرد لوگوں کا خیال رکھیں۔دعا ہے اللہ سب کو محفوظ رکھے انسانی جان بڑی قیمتی ہے۔عثمان پیر زادہ نے کہا کہ کرونا جیسی آفت نے دنیا کو گھیر لیا ہے پاکستان ویسے بھی معاشی مشکلات میں ہے ۔ہمیں بڑی ہی منصوبہ بندی کے تحت چلنا ہے کیونکہ ڈیلی ویجر بڑی بری صورتحال میں گھر ا ہے۔حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں مخیر حضرات آگے آئیں لوگوں کی مدد کریں۔ذخیزہ اندوزی کرنے والے شرم کریں ان حالات میں خدا کا خوف کریں۔ ریاستی احکامات کا احترام کریں۔سبھی کو ان قواعد و ضوابط کا احترام کرنا چاہئے جو بتائے جارہے ہیں۔ اس گھڑی میں صبر سے کام لیں یہ وقت ٹل جائے گا مخیر حضرات دل کھول کر مستحقین کی مدد کریں۔سب گھروں پر رہیں اسی میں انسانیت کا بھلاہے ۔گلوکارہ صنم ماوری نے کہا کہ کورونا وائرس بہت بڑی آزمائش ہے، عوام بالکل بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں ،مجھے یقین ہے قوم با شعور ہے حکومتی احکامات پر عمل کریگی۔ہمارے پاس وسائل اتنے نہیں کہ صرف حکومت پر تمام ذمہ داری ڈالیں قومی یکجہتی سے ہی ملک مسائل سے نکلتے ہیں۔باہر سے آنیوالے افراد گھر میں داخل ہوتے ہی اپنی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ پاکستان میں لاک ڈاﺅن سخت نہیں ہے۔پاکستانی ڈاکٹرز، فوج، پولیس اور میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ، انکی حفاظت بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی سب کی ضروری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain