تازہ تر ین

ڈاکٹروں کی محنت رنگ لے آئی، میوہسپتال اور ایکسپو سنٹر سے کرونا کے 93 مریض صحتیاب ہو گئے

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ الحمداللہ! ایکسپو سنٹر کوروناوائرس ہسپتال سے مزیدچوبیس اورمیوہسپتال لاہور سے مزیدپانچ مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ میوہسپتال لاہور اور ایکسپو سنٹرکوروناوائرس ہسپتال سے ابھی تک مجموعی طورپر93 کووڈکنفرم مریض صحتیاب ہوکراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے مزیدکہاکہ کوروناوائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرزکی محنت کاثمرحاصل ہوناشروع ہوگیاہے۔ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف چوبیس گھنٹے کوروناوائرس کے مریضوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں علاج سے زیادہ مریض کامرض پرقابوپانے کایقین اہم ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ حکومت نے لاک ڈاو¿ن بڑھانے کافیصلہ کوروناوائرس سے پیداہونے والی موجودہ صورتحال کے پیش نظرکیا۔بے روزگارمزدوروں اوردیہاڑی دارطبقات کی بحالی کاکام جاری ہے۔کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے حکومت نے وافرمقدارمیں وسائل مختص کئے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کے ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے وینٹی لیٹرز اورجان بچانے والی ادویات سمیت تمام طبی سہولیات موجودہیں۔ آئندہ ایام میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعدادمیں اضافے کی امیدہے۔ حکومت کوروناوائرس کی وباءپرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain