تازہ تر ین

ذخیرہ اندوزی پر10سال تک سزا،جرمانہ،کاروبار سیل کرنیکی تجویز، مسودہ وزیر اعظم کو پیش

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے ذخیرہ اندوزی کی روک تھام سے متعلق آرڈیننس کا مسودہ وزیر اعظم کو پیش کر دیا، جس میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے کو کم از کم چھ ماہ اور زیادہ سے زیادہ پانچ اور دس سال تک
سزائیں ، جرمانے ، مال ضبط کرنے کے علاوہ کاروبار سیل کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں، مسودے کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں قید میں اضافہ کی تجویز دی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو پیش کیے گئے قانونی مسودے میں ذخیرہ اندوزی کی شکایت پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،ذراﺅ کے مطابق قانونی مسودہ بیرسٹر فروغ نسیم نے منگل کو وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کے نتیجے میں اشیاءضروریہ کے تاجران کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خور ی کی اطلاعات کے بعد وفاقی وزیر قانون و انصاف کو ذخیرہ اندوزی کی روک تھام سے متعلق آرڈیننس بنانے کا ٹاسک دیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق آرڈیننس مسودہ میں ذخیری اندوزی کی نشاندھی کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ، جبکہ اطلاع دہندہ کوانعام کے طور پرجرمانے کی رقم کا کچھ حصہ دینے کا شیڈول بھی دیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ رمضان سے پہلے مسودہ قانون کو مکمل قانون بنا کر نافذ کردیا جائے، اس حوالے سے پارلیمنٹ سے مسودہ قانو ن منظور کروایا جائے گا یا فوری عمل درآمد کے کے لیئے صدراتی آرڈیننس کے ذریعے فوراً نافذ عمل کردیا جائےگا، واضح رہے وزیر اعظم نے چینی اور آٹے کی کرپشن رپورٹ آنے اور رمضان المبارک میں عوام کو سستی اشیاءفراہم کرنے کے لیئے قانونی مسودہ تیار کرنے کا ٹاسک وزارت قانون و انصاف کو دیا تھا تاکہ مستقبل میں مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکے اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain