تازہ تر ین

شہریار آفریدی کو چیئرمین کشمیر کمیٹی مقررکردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شہریار آفریدی کو چیئرمین کشمیر کمیٹی مقرر کردیا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے شہریارآفریدی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، فخرامام کا بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی اور آٹے بحران پر وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا۔ وفاقی وزراءاور مشیران کے قلمدان تبدیل کردیے گئے۔ وزیراعظم نے چیئرمین کشمیر کمیٹی فخرامام کو نیشنل فوڈ سکیورٹی تعینات کردیا ہے ، جبکہ وفاقی وزیر خسروبختیار سے فوڈ سکیورٹی کا قلمدان واپس لے لیا تھا اور مخدوم خسروبختیار وزیراقتصادی امور تعینات کردیا گیا تھا۔ اسی طرح وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے سیفران شہریارآفریدی کو ایک مرتبہ پھر نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا ہے۔ وزیراعظم نے 8 اپریل کو شہریار آفریدی سے نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس لیا تھا۔ اب وزیراعظم کی ہدایت پر شہریار آفریدی کو چیئرمین کشمیر کمیٹی مقرر کردیا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے شہریارآفریدی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے شہزاد ارباب کو کابینہ میں دوبارہ عہدہ دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے چینی بحران کی رپورٹ کے بعد بعض وزراءکو وزارتوں اور عہدوں سے ہٹا دیا تھا، ان میں شہزاد ارباب بھی شامل تھے۔ لیکن آج وزیر اعظم نے شہزاد ارباب کو دوبارہ مشیر اسٹیبلشمنٹ کے عہدے پر تعینات کردیا ہے۔ ان کا یہ عہدہ وزیر کے برابر تصور کیا جائے گا۔ کابینہ ڈویڑن نے شہزاد ارباب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain