تازہ تر ین

وفاق، صوبوں نے حجام، دھوبی، درزی، پلمبر کی دکانیں کھولنےکی اجازت نہیں دی

کراچی (ویب ڈیسک) وفاق نے حجام، دھوبی، درزی، پلمبر، مکینک کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان دکانوں کو کھولنے کی اجازت وفاقی یا صوبائی حکومتوں نے نہیں دی، وزیراعظم کے اعلان سے تاثر ا±بھرا کہ جیسے لاک ڈاو¿ن ختم ہوگیا، یہ تاثر غلط ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت اور نہ ہی وفاقی حکومت کسی کی جانب سے بھی حجام، دھوبی، درزی، پلمبر، مکینک، الیکٹریشن کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں نے سخت لاک ڈاو¿ن کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلٰی سندھ واضح کہہ چکے کہ لاک ڈاو¿ن سخت ہوگا۔ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد تاثر ابھرا کہ شاید لاک ڈاو¿ن ختم ہوگیا ہے۔ یہ تاثر غلط ہے۔ تاہم وزیر اعظم کے اصرار پر کنسٹرکشن انڈسٹری اور برآمدی صنعتوں کو کھولا جا رہا ہے، اس کیلئے کھولنے کی اجازت دی جائے، اس لیے سندھ حکومت نے اس کیلئے باقاعدہ ایس او پیز پربنائیں ہیں ان پر صنعتوں کو عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت لاک ڈاو¿ن میں سختی خوشی سے نہیں بلکہ انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کر رہی ہے۔ مزید برآں سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق کہا کہ 16 اپریل کی صبح 8 بجے تک سندھ میں کل 18900 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ مثبت ٹیسٹ کی تعداد 2008 ہے جبکہ جمعرات کے 340 کیسز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں صحتیاب افراد کی تعداد 576 ہوگئی ہے۔ مرتضی وہاب نے بتایاکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں سندھ میں کورونا وائرس سے الحمداللہ 16 متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain