تازہ تر ین

پنجاب حکومت کا کورونا کے پیش نظر رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کا کورونا کے پیش نظر رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ، آج لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت رمضان پیکج پر اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت نے کرونا کے پیش نظر رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، رمضان میں عوام کو براہ راست ریلیف دیتے ہوئے براہ راست کیش رقم ادا کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان میں عوام کو براہ راست ریلیف کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو براہ راست کیش رقم ادا کی جائے گی۔سردار عثمان بزدار نے رقم کی شفاف تقسیم کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا۔ اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر اقدامات کی عملی طور پر خود نگرانی کر رہے ہیں اورانہوں نے موجودہ حالات میں دن رات کی کاوشوں سے خود کو حقیقی معنوںمیں عوام کا نمائندہ ثابت کیا ہے ،حکومت نے مشکل حالات کے باوجود رمضان المبارک میںبھی عوام کو موثرریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا،عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے حکومت کے اعلان کردہ اقدامات میں عملدرآمد کریں۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کوروناکے پھیلاﺅ کو روکنے ، اس کے تدارک اور امدادی سر گرمیوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اضلاع کے طوفانی دورے بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔انہوںنے کہا کہ انسانی جانیں بچانا اولین ترجیح ہے اورجزوی لاک ڈاﺅن کا مشکل فیصلہ اسی تناظر میں کیا گیا ہے ،عوام سے پرزور اپیل ہے کہ حکومت کا ساتھ دیں تاکہ اس وبا سے جلد سے جلد چھٹکارا پایا جا سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain