تازہ تر ین

متعلقہ حکام ڈلیوری کمپنیوں کیخلاف فوری ایکشن لیں،راجہ بشارت

لاہور (لیڈی رپورٹر) خبریں میں فوڈ پانڈا کیخلاف خبریں چھپنے کے بعد مختلف سیاسی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر قانون راجہ بشارت نے چینل۵ و خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈلیوری والے جن لوگوں کو اجازت دی ہے باقاعدہ ان کو ایس او پیز بھی دیئے گئے ہیں اور ان کمپنیوں کو باقاعدہ ان میں بتایا گیا ہے کہ حفاظتی کٹس اور ماسک کے علاوہ جو ہدایات دی گئی ہیں ان پر عمل کریں اگر FOOD PANDA اپنی من مانی کررہا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ متعلقہ حکام کو فوری طور پر ایکشن لے کر اس کمپنی کیخلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ ترجمان پنجاب حکومت اورتحریک انصاف کی ایم پی اے سعدیہ سہیل نے کہا میرے خیال میں ان حالات میں کمپرومائز نہیں کرنا چاہئے۔ یہ ایک مجرمانہ غفلت ہے اس وقت ایس پی اوز کو FOLLOW نہ کرنے کی وجہ سے ہم کئی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ عوام کو بھی چاہئے ایسے موقع پر فوڈ پانڈا استعمال کرنے کے بجائے گھر کا کھانا بنا کر کھائیں۔ تحریک انصاف ہی کی ایم پی اے آسیہ امجد نے کہا کہ اسلام آباد میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے اور اگر لاہور میں ایسا ہے تو بہت غلط ہے جو ڈلیوری منگوا رہے ہیں ان کو بھی منع کرنا چاہئے کہ ہمارے گھر ایسے کھانا لے کر نہ آئیں۔ جو اس وقت ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے ان پر سخت ایکشن لینا چاہئے اور اگر کہیں گڑ بڑ ہے تو فوراً اس کو وہیں روک دیں۔ورنہ یہ بہت سی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دے گا۔ وزیر توانائی ملک اختر نے کہا کہ ان لوگوں کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے ان کی تھوڑی سی لاپروائی سے یہ وباءمزید پھیل سکتی ہے۔ beaing پارٹ آف گورنمنٹ سے ایس او پیز کا خیال رکھیں آج ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عمل کرنا چاہئے۔ اٹلی‘سپین‘ برطانیہ جیسے ملک اس سے گزر رہے ہیں۔ کہیں ہم بھی اپنے آپ کو اس مشکل میں نہ ڈال لیں۔اگر کہیں سے شکایت آتی ہے تو CM کے POTAL پر کمپلینٹ درج کروائیں اور 24 گھنٹوں کے اندر اس کا جواب آئے گا اور اس پر فوراً عملدرآمد کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی ایم پی اے نیلم حیات نے کہا کہ فوڈ پانڈا کے کچن بھی چیک کرنے چاہئیں۔ اگر یہ کھانا دے رہے ہیں تو ان کو ایس او پیز کے مطابق عمل کروانا چاہئے اور یہ لوگ اگر گھروں میں ایسے ڈلیوری کررہے ہیں تو حکومت کو اس پر ضرور ایکشن لینا چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain