تازہ تر ین

ملک بھر میں لا ک ڈ اﺅن کا پول چینل ۵ نے کھول دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بھر میں عوام نے لاک ڈاون کی دھجیاں اڑا دیں۔ رات کے پچھلے پہر سڑکوں پر ناکے صرف نام کے نظر آرہے ہیں اور کوئی پولیس اہلکار وہاں موجود نہیں ہوتا۔ نہ کسی آنیوالے سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ کہاں سے آرہا ہے اور نہ کسی جانے والے سے پوچھ گچھ ہوتی ہے۔ اسکے باوجود حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کا راگ الاپا جارہا ہے۔ کراچی ، ملتان اور قصورمیں لاک ڈاون کا پول چینل فائیو نے کھول دیا ۔ کراچی سے نمائندہ چینل فائیو کا کہناتھا کہ سبزی منڈی کراچی میں پولیس کی جانب سے سخت ناکہ لگایا گیا جہاں پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بڑی تعداد میں موجود ہیں لیکن شہریوں کو نہیں روکا جارہا ۔ شہری بڑی تعداد میں شاہراہوں پر موجود ہیںاور ٹریفک رواں دواں ہے۔ سندھ حکومت کی کوششیں صرف باتیں ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ گھر کیسے بیٹھیں انہیں کرائے دینے ہیں اور خاندان کی کفالت کرنی ہے۔ سندھ حکومت کا کفالت پروگرام بھی ناکام ہو چکا ہے۔ قصور سے تازہ ترین صورتحال کے مطابق قصور میں دفعہ144 کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کے جوان تمام چوکوں پر موجود ہیں اور بغیر ماسک جانے والے لوگوں کو روک کر ہدایات دی جارہی ہیں۔ ڈبل سواری کرنے والوں کو موقع پر سزائیں بھی دی جارہی ہیں۔ پولیس اور فوج کے جوان ناکوں پر سب آنے والوں کو چیک کیا جارہا ہے۔ ملتان میں بھی لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے چوکوں اور چوراہوں میں ناکے لگائے گئے ہیں ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہے۔ ٹریفک اہلکاروں کے مطابق ستر فیصد لوگ قانون کی پاسداری کر رہے ہیں۔ پاسداری نہ کرنے والوں کی موٹر سائیکلیں بند کی جارہی ہیں۔ کوشش ہے کہ موذی مرض کے خاتمے تک ڈبل سواری پر پابندی لازمی کروائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain