تازہ تر ین

دکانیں کھولنے پر تاجر رہنماؤں کی گرفتاریاں شروع

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں تاجر رہنماوں کی جانب سے دکانیں کھولنے پر گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تاجر اتحاد کی جانب سےحکومت کو 2 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ جس کے دکانیں کھولنے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔ تاہم کچھ تاجروں نے تاجر اتحادی کی کال پر آج ہی دکانیں کھول لیں جس کے بعد تاجر رہنما حماد پونا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دکانیں کھولنے پر پولیس حرکت میں آئی۔ اور گرفتاریاں شروع کر دیں، تاجر رہنماو¿ں کی جانب سے پولیس کیخلاف نعرے بازے کے ساتھ مزاحمت بھی کی گئی۔کراچی میں لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے آل سٹی تاجراتحاد کے رہنما حماد پونا کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے آل سٹی تاجراتحاد کے رہنما حماد پونا دوسری جانب پنجاب پولیس نے بھی چار تاجر رہنماو¿ں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے4 تاجروں کوگرفتارکرلیا جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نے تاجررہنماو¿ں کوگرفتارنہیں کیا، تاجررہنماخودموبائل میں بیٹھیں ہیں، تاجررہنماو¿ں نے پولیس موبائل سے اترنے سے انکارکر دیا۔ تاجر رہنماو¿ن نے موقف اختیار کیا ہے کہ شدید نقصان ہو رہا ہے مزید دکانیں بند نہیں کر سکتے، پولیس ہمیں گرفتارکرے۔ یاد رہے کراچی کے تاجروں نے سندھ حکومت کو دو روز میں کاروباری مراکز کھولنے سے متعلق فیصلے کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ سرابرہ کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤنہیں چاہتے تاہم کارروباری مراکز کھولے جائیں۔ حکومت کی جانب سے دو دنوں میں فیصلہ نہ کیا گیا تو دکانیں کھول لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دکاندار احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرتا ہے تو خود ذمہ دار ہوگا، رش لگنے پر دکان کو سیل کیا جائے۔ حکومت دکانیں کھولے گی تو معلوم ہو گا احتیاط برتی جا رہی ہے کہ نہیں۔ واضح رہے اس سے قبل بھی تاجر د کانیں کھولنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے تاجروں کو ایس او پی کے تحت کام کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔ چھوٹے تاجر ہوم ڈیلیوری کر سکیں گے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ مرادعلی شاہ ، سید ناصر حسین شاہ ، امتیاز شیخ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک حکومتی کی جانب سے باقاعدہ اجازت نہ ملنے پر تاجر رہنماو¿ں نے 2 روز میں دکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت فیصلہ نہیں کرے گی ت و دکانیں کھول دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain