تازہ تر ین

اسلام آباد : ایک ہی گھر کے 7افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں ایک ہی گھر کے 7افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گھر کے سربراہ مدرسے میں خطیب تھے قائم علی شاہ کے والد کی تین دن قبل ہی کورونا وائرس کے باعث موت ہوئی تھی۔ جس کے بعد مدرسے میں خطیب کے گھر والوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق مسجد اور مدرسے کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بتا گیا ہے کہ گھر کے کسی افراد کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کو گھر کے اندر ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے باعث ان سے متاثر ہونے والے دیگر افراد کی ٹریسنگ جاری ہے۔ واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 195ہو گئی ہے۔ جبکہ 212افراد زندگی کی بازی ہا رچکے ہیں۔دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، امریکہ اور یورپی ممالک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہیں، یورپ میں ایک لاکھ سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں جبکہ امریکہ میں مصدقہ متاثرین کی تعداد آٹھ لاکھ 10 ہزار سے زیادہ ہے۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 25لاکھ77 ہزار 57 ہوگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 44623ہوگئی ہے۔ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 24648 جبکہ سپین میں اب تک 21282افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں اب تک اس وباءسے 20796اور برطانیہ میں 17337افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اٹلی، سپین، برطانیہ اور فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کسی حد تک کمی آرہی ہے جبکہ بعض یورپی ممالک میں نئے متاثرین کی تعداد میں کمی ہورہی ہے جس کے پیش نظر متعدد یورپی ممالک لاک ڈاو¿ن میں نرمی کررہے ہیں جن میں ڈنمارک سرفہرست ہے۔ اٹلی، سپین اور فرانس میں بھی اموات 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ تاہم اب امریکی سینٹر فار ڈیزی کنٹرول کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سردیوں میں زیادہ شدت کے ساتھ حملہ کر سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain