تازہ تر ین

چینی انکوائری کمیشن کی تحقیقات میں اہم موڑ، تحقیقاتی افسر ہی ملز مالکان کا مخبر نکلا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شوگر انکوائری کمیشن میں شامل رکن سجاد باجوہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے پر معلومات لیک کرنے کا الزام تھا، ابتدائی تحقیقات کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق شوگر انکوائری کمیشن کا افسر ہی ملز مالکان کا مخبر نکلا، ابتدائی انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ، خسرو بختیار کی شوگر مل سے متعلق غلط معلومات دیتے رہے اور اس کے ذریعے انکوائری کمیشن کو گمراہ کرتے رہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے پر انکوائری کمیشن کی معلومات مخدوم خسرو بختیار کو بھی فراہم کرنے کا الزام ہے۔ دیگر افسران اور متعلقہ افسر کی معلومات میں فرق آنے پر ابتدائی انکوائری کی گئی۔ ایف آئی اے حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو معاملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن میں شامل دیگر افسران کی مانیٹرنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain