تازہ تر ین

وفاقی حکومت نے عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو 6 چھٹیاں دے دیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو 6 چھٹیاں دے دیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 6 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے، چھٹیاں 22 سے 27 مئی تک ہوں گی۔ چھٹیاں جمعتہ المبارک سے شروع ہوں گی اور بدھ تک جاری رہیں گی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر چھ روز کے لیے بند رہیں گے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان کے مطابق کمیونٹی مارکیٹیں اور شاپس بند رہیں گی، تمام بزنس، مارکیٹیں، پبلک مقامات چھٹیوں میں بند رہیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے عید کیلئے ایک ہفتے کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کر لیا، 25 سے 31 مئی تک چھٹیاں ہوں گی۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں منظوری دی جائے گی، اجلاس میں راجہ بشارت، اسلم اقبال اور دیگر اہم افراد بھی شریک ہیں۔ عید کی تعطیلات میں ٹرانسپورٹ اور پارکوں کو بند رکھنے کی تجویز زیر غور ہے، وزیر اعلی پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain