تازہ تر ین

پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کا کرایہ کم کرنے اور سندھ میں تاجروں کا حکومتی پابندیاں ماننے سے انکار

کراچی لاہور، پشاور ( مانیٹرنگ سیل ) حکومت پنجاب نے صوبے میں جمعتہ الوداع اور عیدالفطر کی نماز کیلئے مشروط اجازت دیدی، جبکہ 26 صنعتیں، شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی آج سے کھل جائینگے، جبکہ پنجاب کے ٹرانسپورٹرز نے حکومتی شرائط کے ساتھ بسیں چلانے سے انکار کردیا ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ 50 فیصد مسافر اور 20 فیصد کم کرایہ کیساتھ بسیں نہیں چلا سکتے ہیں، پنجاب حکومت ہم سے مذاکرات کرے، ادھر خیبر پختونخوا میں ا?ج سے بھی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ہوگی جبکہ ا?زاد کشمیر میں عید تک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، سندھ میں تاجروں نے صوبائی حکومت کی پابندیوں کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔تاجر رہنماﺅں نے کہا کہ عید میں صرف 6دن ہیں، کاروبار مکمل طور پر 24گھنٹے کھولنے کی اجازت دی جائے، جسے صوبائی حکومت نے مسترد جس پر تاجروں رہنماﺅں نے کہا کہ چاند رات تک تاجر کاروبار 24گھنٹے تک کرینگے، گرفتاری دینی پڑی تو دینگے، صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہوگی تو مارکیٹیں سیل ہونگی۔ دوسری جانب سندھ انٹر سٹی بس ایسوسی ایشن نے اعلان کیاہے کہ بدھ سے ملک بھر کیلئے ٹرانسپورٹ چلائینگے، سندھ حکومت نے اجازت نہ دی تو گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کر دینگے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کمشنر ا?فس میں تاجروں اور کمشنر کراچی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ، تاجر رہنماو?ں کا موقف تھا کہ اب وقت کم ہے اور صرف 6دن باقی ہیں۔ ان چھ دنوں میں کاروبار مکمل طور پر 24گھنٹے کھولنے کی اجازت دی جائے تاہم حکومتی نمائندے اس پر رضا مند نہ ہوئے اور انہوں نے تاجر برادری کی مطالبات مسترد کردیئے۔ تاہم مذاکرات کی ناکامی کے بعد کراچی کے تاجر رہنماو?ں نے ا?ج پیر سے تمام کاروبار مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔تاجر رہنماوں کا کہنا ہے کہ جیلیں بھردینگے لیکن رات گئے تک کاروبار کرینگے، کاروبار کا حق نہیں دیا جائیگا تو ہم اپنے حق کیلئے لڑینگے، تاجر رہنماو?ں کا کہنا تھا کہ حکومت سے مالی سپورٹ مانگی تھی جو ہمیں نہیں دی گئی۔ تاجر رہنماوں نے کہا کہ کل سے تمام کاروبار شاپنگ مالز افطاری کے بعد بھی کھولے جائینگے، سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کرینگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر دکانوں او رمارکیٹ کے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے۔ بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہوگی تو مارکیٹیں سیل ہونگی ،حکومت قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کا حق رکھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹوں کے وقت نہ بڑھانے پر ڈیڈ لاک ہوا ، اور تاجر رہنما احتجاجاً اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے، بتایا جاتا ہے کہ سندھ حکومت سیل مارکیٹ کھولنے کیلئے رضا مند ہے تاہم ایس او پیز پر عملدرا?مد کی یقین دہانی پر مارکیٹس ڈی سیل کی جائیں گی۔ تاجر رہنما عتیق میر نے کہا ہم کاروبار کھولیں گے اور جتنا وقت چاہیں گے کھولیں گے، چاند رات تک تاجر کاروبار 24گھنٹے تک کرینگے، گرفتاری دینی پڑی تو دینگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain