تازہ تر ین

ضیاءالدین، آغاخان ،لیاقت سمیت کراچی کے نجی اسپتالوں میں کورونا کے نا م پرلوٹ مارجاری

کراچی (وقائع نگارخصوصی)کراچی کے نجی اسپتالوں میں بھی کورونا کے نا م پرلوٹ مارجاری ،چند ماہ کے دوران کروڑوں روپے ایک ایک ہسپتال نے کما ئے ،سب سے زیادہ لوٹ مار ضیاءالدین، آغاخان ،لیاقت نیشنل اورچھوٹے ہسپتال کرہے ہیں جوکروناکے ٹیسٹ کے11 ہزارسےزائدوصول کر رہے ہیں جبکہ سیمی گورنمنٹ میں ڈاﺅاسپتال نے لوٹ سیل لگائی ہوئی ہے آغاخان میں کورونا کاٹیسٹ9 ہزار داخلہ کےوقت ایک لاکھ، وینٹی لیٹر پر مزیدایک لاکھ ،کمرے کاکرایہ 19 ہزار، روزانہ دوائیاں ،سینیر جونیئر ڈاکٹرزکی وزٹ فیس ہزاروں میں۔ اس طرح ایک مریض زندہ یامردہ ڈسچارج ہوتاہے تو جہیز میں اسے5سے10 لاکھ بل دیاجاتا ہے پھر بھی نہ لاش ملتی نہ ڈسچارج کیاجاتا ہے جبکہ ڈاﺅ کابل بھی لاکھوں میں بنایاجاتاہے اورچیک اپ یاٹیسٹ کےلئےاسپتال کی بیک سا ئڈ پرواقع ٹی بی سینی ٹورئم میں صبح 6 بجے لائینیں لگتی ہیں اورنمبرالاٹ کیاجاتاہے ۔ہ اب کراچی کےکسی بھی سرکاری یانجی اسپتالوں میں کوروناکےسیرئس مریضوں کےلئےبھی گنجائش نہیں تاہم ان اسپتالوں میں داخلہ کےلئے بھاری فیسوں کےساتھ تگڑی سفارش بھی درکار ہوتی ہےورنہ آپ کسی بھی سڑک پردم توڑسکتےہیں کراچی میں سرکاری اسپتالوں میں جناح، سول، عباسی، لیاقت آباداورکورنگی اسپتال کی حالت پہلے ہی قابل رحم تھی اب نجی شعبہ میں آغاخان ڈاﺅمیڈیکل لیاقت نیشنل اورانڈس اسپتال کورنگی کی حالت بھی اچھی نہیں اور ان اسپتالوں کارخ یاتوانتہائی متمول طبقہ کرتاہے یاپھروہ جومجبورن ان اسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں مگرآخرمیں ان کےحصہ میں رسوائی آتی ہے کیونکہ این جی او کے نام پر قائم یہ اسپتال قصائی خانے کاکرداراداکرہےہیں اسی طرح کراچی میں لیبارٹریز کے دوتین بڑے نیٹ ورک ہیں جن میں سندھ لیبارٹری نیشنل لیبارٹری اورعیسی لیبارٹری شامل ہیں ان میں سےکسی نےبھی غریب طبقہ کےلئےکوئی پیکج نہیں رکھاکوروناسےخوف زدہ شہری جب ان لیبارٹریزکارخ کرتےہیں تو کوروناٹیسٹ کےریٹس جان کروہ پریشان ہوجاتےہیں ان کاعملہ ٹیسٹ کاپیکج 11 ہزار سے شروع کرتاہےاور3 ہزاران کی آخری گردان ہوتی ہے مگرلیبارٹریز میں بیٹھے سیلزمیں کی پوری خواہش اورکوشش ہوتی ہےکہ وہ 11 یا9 ہزاروالاٹیسٹ ہی کروائے ورنہ نتیجہ کےوہ ذمہ دارنہ ہونگے اس سلسلہ میں سب سے گھناﺅناکردارعیسی لیبارٹری کاہے جو سستی شہرت کاکوئی موقع جا نے نہیں دیتامگرایسےمواقع پرپریس کلب یاصحافتی تنظیموں کورعایت کی یقین دہانیاں بھی دیوانے کاخواب بن جاتی ہیں اور بلاتخصیص سب سے وہی ریٹ وصول کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain