تازہ تر ین

آرمی چیف،سپیکرقو می اسمبلی،چیئر مین پی پی پی کا شہبا زشر یف کو فو ن،کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اظہارتشویش

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیلیفون کیا ہے، جس میں آرمی چیف نے شہبازشریف کی مزاج پرسی کی اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اظہارتشویش کیا، انہوں نے شہباز شریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو ٹیلیفون کر کے ان کی مزاج پرسی اور کورونا پازیٹو ہونے پر اظہار تشویش کیا۔آرمی چیف نے شہبازشریف کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی اورعلاج معالجے میں معاونت کا بھی دریافت کیا۔ شہباز شریف نے مزاج پرسی کے لیے ٹیلی فون کرنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔اسی طرح قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور پیپلز پارٹی کے چئیرمن بلاول بھٹو زرداری نے بھی فون کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain