تازہ تر ین

امریکی خاتون کی بے لوث محبت، بحر اوقیانوس میں پاکستانی پرچم لہرا دیا

 

لندن: (ویب ڈیسک) امریکی خاتون ونیسا نے اپنی بے لوث محبت کا اظہار کرتے ہوئے بحر اوقیانوس کے گہرے پانیوں میں پاکستانی پرچم لہرا دیا ہے۔امریکی خاتون ونیسا اوبرائن نے بحر اوقیانوس کے 10 ہزار 923 میٹر گہرے سمندر میں پاکستانی پرچم لہرایا۔ خیال رہے کہ ونیسا اس سے پہلے ‘’کے ٹو” کی چوٹی پر بھی پاکستانی پرچم لہرا چکی ہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن نفیس زکریا نے ونیسا اوبرائن کے ہمرا فوٹو بنوایا۔ونیسا اوبرائن نے 2017ئ میں کے ٹو چوٹی کو سر کیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ پاکستان کا پرچم ان اہم جھنڈوں میں سے ایک ہے جو میں کے ٹو کی چوٹی پر لے کر گئی اور پاکستان ایک ایسا ملک جس میں مجھے بہت زیادہ محبت اور سپورٹ ملی۔ انہوں نے بھرپور معاونت پر پاکستان کے نامور کوہ پیما نذیر صابر کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔بعد ازاں اپنے اعزاز میں پاکستان ہائی کمیشن میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا پاکستان کے لوگ شاندار اور انتہائی مہمان نواز ہیں، ان کی دوستی عمر بھر کیلئے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا پاکستان کی جو تصویر دکھاتا ہے، وہ اصل پاکستان کی عکاس نہیں، اصل پاکستان دیکھنا ہے تو وہاں جا کر دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد واپس پاکستان جانا چاہتی ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain