Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈپریشن کے باعث 2 بار خودکشی کا سوچا: نازش جہانگیر

    By Daily Khabrainجون 18, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ویب ڈیسک : نوجوان اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں سخت ذہنی دباؤ اور پریشانیوں کے باعث کم از کم انہوں نے 2 بار خودکشی کرنے کا سوچا۔

    نازش جہانگیر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایک بار پھر ذہنی صحت، ڈپریشن اور نفسیاتی مسائل کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ جب ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا تو وہ اکیلی پڑگئی تھیں۔

    نازش جہانگیر کے مطابق والدہ کے چلے جانےکے بعد وہ نفسیاتی مسائل اور ڈپریشن کا شکار رہیں اور ان ہی مسائل کی وجہ سے انہوں نے 2 بار اپنی زندگی ختم کرنے کا بھی سوچا۔

    ماڈل و اداکارہ کے مطابق 10 سال تک ڈپریشن اور نفسیاتی مسائل میں مبتلا رہنےکے بعد انہوں نے خود کو بدلنے اور اپنے خلاف جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے اپنی طرح ڈپریشن کے شکار افراد کو تلاش کرنا اور ان سے بات کرنے کا آغاز کیا اور پھر آہستہ آہستہ ان کی ذہنی صحت بہتر ہونے لگی۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو دوسرے لوگوں کا خیال رکھنے، دوسرے کے ذہنی مسائل کو سمجھنے اور دوسروں کے اقدامات کو پرکھنے سے گریز کرنے کی ہدایات بھی کیں۔

    نازش جہانگیر نے ماضی میں 2 بار خودکشی کرنے کے فیصلے کی بات ایک ایسے وقت میں کی ہے جب کہ حال ہی میں بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کرلی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: محسن عباس کی اہلیہ نے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا، ماڈل نازش جہانگیر

    سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو اپنے ہے فلیٹ پر خودکشی کرلی تھی، وہ گزشتہ چند ماہ سے سخت ڈپریشن کا شکار تھے، ان کی اچانک خودکشی نے بھارتی فلم انڈسٹری کو ہلا کر ردکھ دیا۔

    نازش جہانگیر نے 2015 میں تھیٹر سے کیریئر کا آغاز کیا—فوٹو: انسٹاگرام
    نازش جہانگیر نے 2015 میں تھیٹر سے کیریئر کا آغاز کیا—فوٹو: انسٹاگرام

    سشانت سنگھ راجپوت کی جانب سے ڈپریشن کے باعث خودکشی کیے جانے کے بعد بھارت سمیت پاکستانی اداکاروں نے بھی ذہنی صحت پر بات کرنا شروع کیں اور نازش جہانگیر نے بھی ایسے موقع پر ایک بار پھر اپنی ڈپریشن کے حوالے سے بات کی۔

    ماضی میں بھی نازش جہانگیر ڈپریشن کا اعتراف کر چکی ہیں اور انہوں نے رواں برس فروری میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ ایک دہائی تک ذہنی تناؤ، الجھن اور پریشانیوں کا مقابلہ کرتی رہی

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ تھا کہ ڈپریشن، تناؤ اور ذہنی الجھن نہ صرف اپنی ذات بلکہ اس کے شکار شخص کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے لیے بھی تباہ کن ہے اور ایسی بیماری کا پتہ چلنے کے بعد ماہرین صحت سے رجوع کیا جانا چاہیے۔

    نازش جہانگیر نے فروری میں ذہنی الجھن اور تناؤ کا اعتراف ایک ایسے وقت میں کیا تھا کہ جب کہ ان پر گزشتہ چند ماہ سے اداکار محسن عباس کے ساتھ مبینہ تعلقات کی وجہ سے الزامات لگائے جا رہے تھے۔

    مزید پڑھیں: کیا محسن عباس اور نازش جہانگیر شادی کرنے جارہے ہیں؟

    نازش جہانگیر اور محسن عباس کے تعلقات کے حوالے سے گزشتہ برس جولائی میں اس وقت چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں جب کہ محسن عباس پر ان کی اہلیہ فاطمہ ثنا سہیل نے گھریلو تشدد کے الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر کے تعلقات ماڈل نازش جہانگیر سے بھی ہیں۔

    بعد ازاں ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ جلد ہی نازش جہانگیر اور محسن عباس سہیل شادی کرنے والے ہیں، تاہم بعد ازاں نازش جہانگیر نے خود پر لگے تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

    نازش جہانگیر نے 2017 میں ٹی وی پر اداکاری کا آغاز کیا—فوٹو: انسٹاگرام
    نازش جہانگیر نے 2017 میں ٹی وی پر اداکاری کا آغاز کیا—فوٹو: انسٹاگرام

    نازش جہانگیر نے فاطمہ ثنا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہونے والے مبینہ گھریلو تشدد پر ہمدری کا اظہار کیا تھا۔

    بعد ازاں فاطمہ ثنا سہیل اور محسن عباس کے درمیان خلع ہوگیا تھا۔

    خیال رہے کہ نازش جہانگیر نے کیریئر کا آغاز 2015 میں تھیٹر ڈرامے سے کیا تھا اور انہوں نے پہلی بار انور مقصود کے کراچی میں چلنےو الے تھیٹر میں کام کیا تھا۔

    بعد ازاں نازش جہانگیر نے 2017 میں ڈرامے بھروسہ سے اداکاری کی شروعات کی، جس کے بعد ان کا ڈراما گلی میں چاند نکلا، خطاکار اور دیگر ڈرامے سامنے آئے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ

      بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ

      میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.