Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مکہ معاہدہ، حملے کی صورت میں مشترکہ ردعمل ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • چین کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے پر زور
    • میسی کا ارجنٹینا کو الوداع، بینن کے خلاف آخری میچ کھیلیں گے
    • مکہ مکرمہ پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت
    • شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی
    • مکہ مکرمہ کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
    • ایران میں قائداعظم کا بڑا دیواری خاکہ اسرائیل سے متعلق مؤقف نمایاں
    • دوسری بار ماں بننے کی امید نہیں تھی 41 سالہ ماہرہ خان کا انکشاف
    • بیٹا میری پوری دنیا ہے، ماہرہ خان کا اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام
    • پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ
    • مکہ مکرمہ میں ممکنہ فضائی حملے کے خطرے پر ہنگامی الرٹ
    • عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    • این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
    • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم
    • ”میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟“ محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب
    • پاکستانی فاسٹ بولر رضااللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیرو جیسا استقبال
    • حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ’کشمیر سے بہت دلچسپی ہے‘، اسریٰ بلجک کشمیر جانے کی خواہشمند

    By Daily Khabrainجون 22, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک ): ترکی کی مقبول اداکارہ اسریٰ بلجک کا کہنا ہے کہ انہیں کشمیر کے متعلق جاننے میں بہت زیادہ دلچسپی ہے اور وہ اپنی دستاویزی فلم کے لیے کشمیر کا دورہ کرنے کی خواہشمند ہیں۔

    ترک ڈراما سیریز ’’ارطغرل غازی‘‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار اداکرنے والی اداکارہ اسریٰ بلجک نے حال ہی میں ایک معروف پاکستانی میگزین کے لیے فوٹوشوٹ کروایا اور انٹرویو دیا ہے۔ اسریٰ کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں۔

    اسریٰ بلجک نہ صرف ترکی کی معروف اداکارہ ہیں بلکہ قانون کی تعلیم حاصل کررہی ہیں ۔ وہ ایک دستاویزی فلم بنانے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں اور اپنی فلم کے حوالے سے وہ پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہشمند ہیں۔ پاکستانی میگزین کو دئیے گئے انٹرویو میں اسریٰ بلجک نے کہا کہ انہوں نے فطرت کے حوالے سے دستاویزی پراجیکٹ لکھا ہے کہ کس طرح فطرت ہر طرح کے حالاتوں میں ہمیں ردعمل دیتی ہے۔

    اسریٰ بلجک نے اپنے پراجیکٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ تباہ شدہ زرعی علاقوں، شہری علاقوں کے باعث برباد ہونے والے جنگلات اور جانوروں  کی رہائشگاہ جو مختصر وقت میں اپنی سابقہ زرخیز ریاستوں میں واپس آسکتے ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم قدرت کو کتنا نقصان پہنچاتے ہیں لیکن ہر بار جب بھی ہم قدرت کے پاس جاتے ہیں تو قدرت ہمیں گلے لگاتی ہے۔

    اسریٰ بلجک نے مزید بتایا کہ میں ان گاؤں اور پہاڑی علاقوں میں جانا چاہتی ہوں جن کو قدرتی وسائل اور مالی مسائل کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں۔ میں مقامی افراد کی مدد کرنا چاہتی، ان کی مشکلات سننا، ان کی تصاویر بنانا چاہتی ہوں اور دنیا بھر کو ان کی مشکلات سے آگاہ کرنا چاہتی ہوں۔ قرنطینہ کے دوران اپنی ٹیم کے ہمراہ ہم نے کچھ جگہوں کی نشاندہی کی ہے، میں اپنی تمام تیاری مکمل کرنا چاہتی ہوں اور فوٹوگرافی کی کچھ کلاسز کے بعد ڈاکیومنٹری پر اپنا کام شروع کروں گی۔

    اسریٰ بلجک نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے پراجیکٹ کے لیے پاکستان آنے کی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے امید ہے اس دستاویزی منصوبے کے ایک حصے کے طور پر میرا پہلا دورہ پاکستان کا ہوگا۔ میں جغرافیائی نقشے، پودوں اور غیر ملکی مقامات کی تصاویر بنانا چاہتی ہوں۔ مجھے بابوسر کاغان وادی کے پہاڑی علاقوں سے محبت ہے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کی لیپا وادی اور گلگت بلتستان کے دیوسائی علاقے میں کیمپ کا منصوبہ بھی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      دوسری بار ماں بننے کی امید نہیں تھی 41 سالہ ماہرہ خان کا انکشاف

      عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی

      تازہ ترین

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.