Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
    • ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا
    • گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
    • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل؛ کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
    • پاکستان نے 435 کلومیٹر آئل پائپ لائن کی منظوری دے دی
    • جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ
    • 9 محرم آج پاکستان بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
    • ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے
    • وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان
    • سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دورہ انگلینڈ کے لیے نام نہ آنے پر مایوسی ہوئی، جنید خان

    By Daily Khabrainجون 26, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    فاسٹ بولر جنید خان(ویب ڈیسک) کا کہنا ہے سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے کا دکھ نہیں ہوتا ٹیم میں منتخب نہ ہونے کا دکھ ہوتا ہے، اس مرتبہ بھی مایوسی ہوئی جب دورہ انگلینڈ کے لیے 29 کھلاڑیوں میں بھی میرا نام نہیں آیا۔

    بائیں ہاتھ کے 30 سالہ فاسٹ بولر جنید خان نے 2011ء میں اپنے انٹر نیشنل کیرئیر کا آغاز کیا اور وہ 2015ء تک تو پاکستان ٹیم کا مستقل حصہ رہے لیکن اس کے بعد انجری ہوئی پھر پاکستان ٹیم میں ان آؤٹ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

    جنید خان نے 22 ٹیسٹ 76 ایک روزہ میچز اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

    جنید خان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں میری کارکردگی ہمیشہ اچھی رہی ہے اور یہ اعداد و شمار سے بھی واضح ہے انگلینڈ میں کھیلنے کا تجربہ بھی سب بولروں سے زیادہ ہے لیکن پھر بھی میرا انتخاب نہیں ہوا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ کہا گیا کہ ان کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا جن کا انگلینڈ میں کھیلنے کا تجربہ ہے  جب کہ میرا تو سب سے زیادہ تجربہ ہے لیکن میرا دورہ انگلینڈ کے لیے 29 کھلاڑیوں میں بھی نام نہیں آیا جس کی وجہ سے مجھے مایوسی ہوئی۔

    جنید خان کا کہنا ہے کہ سلیکشن کا معیار انگلینڈ میں پرفارمنس ہے تو میری پرفارمنس تو سب سے بہتر ہے، پاکستان ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ کاؤنٹی کرکٹ میں کھیلا ہوں اگر انگلینڈ میں میری پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے تو مجھے ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تھا ، اس پر دکھ ہوتا ہے لیکن زیادہ محنت کروں گا اور کوشش کروں گا کہ سیلیکٹرز کو متاثر کروں۔

    جنید خان نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے کا افسوس نہیں ہے کیونکہ میں اس سے پہلے بھی کنٹریکٹ میں نہ ہونے کے باوجود پاکستان ٹیم میں کھیلا ہوا ہوں اس کا مسئلہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2015ء میں انجری ہوئی اور وہ کھیل کا حصہ ہے جب انجری کے بعد واپس آیا تو مجھے مستقل نہیں کھلایا گیا کبھی پہلے میچز مل گئے تو کبھی آخری میچز ملے لیکن جب بھی کھلایا میں اچھا کھیلا جنید خان نے کہا کہ ان آؤٹ ہونے سے پریشر بڑھ جاتا ہے ہر میچ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش میں آپ زور لگاتے ہیں جس سے انجری کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔

    جنید خان نے کہا کہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی جیسے نوجوان فاسٹ بولرز کا آنا خوش آئند ہے اس سے مقابلے کی فضا بڑھتی ہے۔

    جنید خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے ساتھ کرکٹ کھیلنا مشکل ہوگا جہاں سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا وہاں آئی سی سی کے نئے قوانین سےریورس سوئنگ کرنے والے فاسٹ بولرز کو مشکلات پیش آئیں گی۔

    انہوں نے مزیدکہا کہ گاؤں میں رہ رہا ہوں، اس لیے سماجی فاصلوں کا خیال رکھنے میں آسانی ہے، کھیتوں کے اطراف  پر رننگ کرتا ہوں اور گاؤں میں اپنی ایک چھوٹی سی اکیڈمی ہے، جہاں ٹریننگ کر لیتا ہوں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      تازہ ترین

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا

      جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.