تازہ تر ین

غیر معینہ مدت کیلئے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کرنیوالی ویناملک نے بھی یوٹرن لے لیا

کراچی (ویب ڈیسک ) غیرمعینہ مدت کے لیے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کرنیوالی وینا ملک نے بھی یوٹرن لے لیا اور اگلے ہی روز دوبارہ ٹوئٹر کا محاذ سنبھال لیا اور آتے ہی اپوزیشن جماعت کے کارکنان پر برس پڑیں۔

ابق اداکارہ نے لکھا کہ “غیر معینہ مدت” کا مطلب جانے بغیر مٹھائیاں بانٹنے والوں کے ساتھ دھوکا ہوگیا ہے وہ دیکھیں سامنے گیراج میں کیمرا لگا ہے “۔

انہوں نے مزید لکھا کہ “وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان رواں دواں ہے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے 30 سال پاکستان کو نوچ کر کھانے والوں کی حلق میں ہاتھ ڈال کر پیسے نکلوائے جائینگے میرے ٹویٹر چھوڑنے کے ٹویٹ پر مٹھائیاں بانٹنے والے اتنی تکلیف میں ہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی”


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain