تازہ تر ین

عمران خان قومی اتفاق رائے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ( ن) (ویب ڈیسک)پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہےکہ اپوزیشن چاہت ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے تاہم عمران خان قومی اتفاق رائے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،عمران خان ملک کے مسائل کی جڑ ہیں۔

 میڈیا سے بات چیت میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مائنس ون کی بات وزیر اعظم کو پتہ ہو گی کہ کہاں سے ہو رہی ہے، مائنس ون پر اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر بات کریں گے تاہم (ن) لیگ کو اس پر اعتراض نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی بات پیپلزپارٹی کی جانب سے آئی ہے، اے پی سی میں اس پر بات کریں گے۔

ان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے 6 ارکان وہی ہیں جو سال پہلے بھی گئے تھے۔ اگر یہی ان کی کارکردگی ہے تو جلد 60 سے 70 لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر دوسری طرف آ جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain