تازہ تر ین

عوام کوسستی اورماحول دوست بجلی فراہم کرنےکیلئےکوشاں ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہائیڈروپاورپروجیکٹ سےسستی بجلی پیداکرنےمیں مدد ملےگی، حکومت عوام کوسستی اورماحول دوست بجلی فراہم کرنےکیلئےکوشاں ہیں۔

آزادپتن ہائیڈروپاورپروجیکٹ کےمعاہدوں پردستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کےدوسرے منصوبے پر دستخط کیےگئے اور سی پیک میں شامل دوسرےمنصوبےکامعاہدہ کیاگیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک مستقبل کی ایسی امیدہےجوملک کو اوپر لے کر جائےگی، چین نےجس طرح ترقی کی ہمارےلیےمثال ہے، سی پیک سےہمیں بہت امیدیں ہیں جوپاکستان کوترقی دےگا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک تیزی سےتکمیل کےمراحل طےکر رہا ہے اس وقت ہمارےملک کی اصل ضرورت سرمایہ کاری ہے، ہائیڈروپاورپروجیکٹ کےذریعےسرمایہ کاری آئی ہے، اس سرمایہ کاری سےملک کوفائدہ ہوگابوجھ نہیں پڑےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی اداروں کی دنیامیں ترقی سب کےسامنےہے ،ہمیں چین سےبہت کچھ سیکھنےکوملےگا، ہائیڈروپاورپروجیکٹ کلین انرجی ہےجس سےفائدہ ہوگا، دنیااس وقت گرین انرجی کی طرف جارہی ہے، گرین انرجی کی وجہ سےگلوبل وارمنگ کوبھی نقصان نہیں ہوگا ہم منصوبےقرضےلےکرنہیں بلکہ سرمایہ کاری کے ذریعے بنارہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائیڈروپاورپروجیکٹ سےسستی بجلی پیداکرنےمیں مددملےگی، عوام کوسستی اورماحول دوست بجلی فراہم کرنےکیلئےکوشاں ہیں ہم سستی بجلی پیدا کرسکتےتھےلیکن تیل درآمدکرکےمہنگی بجلی پیداکی گئی، مہنگی بجلی پیداکرنےسےہرشعبےکوفرق پڑا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain