تازہ تر ین

متحدہ عرب امارات کیلئےپی آئی اےکا فضائی آپريشن بحال

(ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات کے لئے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد پاکستان سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کےلئے پروازیں روانہ ہونا شروع ہوگئی ہیں۔دبئی حکام کی ہدایات کے مطابق پی آئی اے سے جانے والے تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی کے 96 گھنٹوں کے اندر مختص کردہ لیباریٹری سے کرونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی۔اس کے علاوہ مسافروں کو دبئی اتھارٹی کی جانب سےسفر کے لئے کلیئرنس سرٹیفیکٹ کا حصول بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے لئے سفرکے خواہش مند آن لائن اپلائی کرکےمطلوبہ اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔پی آئی اے سے سفر کرنےوالوں کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچنےسے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی پُرکرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے نےبتایاکہ اس سلسلے میں ٹکٹوں کی فروخت کا آغازہوگیا ہےجو پی آئی اےکےدفاترکےعلاوہ ویب سائٹ اورایجنٹس سےبھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain