تازہ تر ین

پیرس میں ڈزنی لینڈ کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک : فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کورونا وائرس کیسز میں کمی کے باعث  تھیم پارک ڈزنی لینڈ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔

فرانسیسی حکومت نے پیرس میں قائم تھیم پارک کو ایک مرتبہ پھر 15 جولائی سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی میڈیا مطابق پیرس حکام نے کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں کمی ہونے کے باعث پارک کو کھلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈزنی لینڈ کو کھولنے کا فیصلہ ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں کمی کے بعد کیا گیا۔

دوسری جانب تھیم پارک کی انتظامیہ کی جانب سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈزنی لینڈ کا دورہ کرنے والوں کے لیے سیاحوں کو ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ اختیار کرنا لازمی ہوگا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بنائی جاسکے۔

پارک انتظامیہ کے مطابق تھیم پارک کی رونقیں بحال کرنے کے لیے مرحلہ وار مختلف سیکشنز کھولے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ 28 سال قبل پیرس میں اس تھیم پارک کو قائم کیا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسے بند کردیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain